تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

زمبابوے صدررابرٹ موگابے کے خلاف آج مارچ ، فوج کی حمایت کا اعلان

ہرارے : زمبابوے میں فوج کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد صورتحال بدستورکشیدہ ہے، صدررابرٹ موگابے کے خلاف آج مارچ کیا جائے گا جبکہ فوج نے صدرمخالف ریلی کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق زمبابوے میں فوج کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد بحران جاری ہے، صدررابرٹ موگابے سے استعفی دینے کا مطالبہ زورپکڑگیا، صدر موگابے کے خلاف آج ریلی نکالی جائے گی جبکہ فوج نے صدرمخالف ریلی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

فوجی حکام کی جانب سے گھر میں نظربندصدررابرٹ موگابے نے گزشتہ روز یونیورسٹی کی گریجویشن تقریب میں شرکت کی۔

دوسری جانب امریکی صدرریکس ٹلرسن کا کہنا ہے مسئلے کا حل نکال کرزمبابوے میں سویلین حکومت جلدازجلد بحال کی جائے۔


مزید پڑھیں : زمبابوےمیں کشیدگی برقرار، صدرموگابے کا استعفی سے انکار


یاد رہے کہ کہ زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے نے مستعفی ہونے سے انکار کر دیا تھا جبکہ سرکاری میڈیا پرصدررابرٹ موگابے کی آرمی چیف،وزیردفاع اورجنوبی افریقی ملکوں کے سفیروں سے ملاقات کی تصاویرجاری کی گئی تھیں۔

جی حکام کا کہنا ہے اقتدار پر قبضے کا کوئی ارادہ نہیں، صدرموگابے کے قریب موجود جرائم پیشہ لوگوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے، ایسے عناصر کو ہٹانے کے بعد صورتحال معمول پر آجائیگی۔

زمبابوے کی صورتحال پربین الاقوامی برادری میں تشویش پائی جاتی ہے، برطانوی وزیراعظم ٹریزامے اوراقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل ، فرانس اور دیگرممالک نے بحران کے حل کے لئے فریقین سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔

دوسری جانب  فوج کے حمایت یافتہ بر طرف نائب صدر جلاوطنی ختم کرکے واپس زمبابوے آگئے ہیں۔


مزید پڑھیں :  زمبابوے میں فوج کا اقتدار پر قبضہ


گذشتہ روز افریقی ملک زمبابوے میں فوج کے حکومت کا تختہ الٹنے کی اطلاعات تھیں ، جس کے بعد صدررابرٹ موگابے کے تیس سال کے اقتدار کا خاتمہ ہوا اور دارلحکومت ہرارے میں ٹینک اوربکتربندگاڑیاں آگئیں تھیں۔

فوج کے ترجمان نے سرکاری ٹی وی پراقتدارسنبھالنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا صدررابرٹ موگابے اوران کا خاندان مکمل طورپرمحفوظ ہیں، دیگرسیکورٹی ادارے ملک کوبہتربنانے کے لئے فوج سے تعاون کریں۔

خیال رہے کہ زمبابوے میں صدر موگابے کی جانب سے نائب وزیر اعظم کی برطرفی کے بعد کشیدگی عروج پر تھی۔

کشیدہ صورتحال کے باعث امریکی سفارتخانے نے عملے کوگھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -