تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

جنرل ضیاء الحق نے امریکا سے ایٹم بم نہ بنانے کا وعدہ کیا تھا، سی آئی اے کا انکشاف

واشنگٹن : سی آئی اے کی نئی دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جنرل ضیاء الحق نے امریکا سے ایٹم بم نہ بنانے کا وعدہ کیا تھا۔

پانچ جولائی انیس سو بیاسی کوصدرضیاء الحق کا اس وقت کے امریکی صدر ریگن کے خط کا جواب منظر عام پر آگیا، خط میں ضیاالحق نے کہا تھا کہ پاکستان جوہری ہتھیار بنانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

سی آئی کی خفیہ دستاویز میں انکشاف کیا ہے کہ صدر رونلڈ ریگن نے اپنے خط میں پاکستان کے جوہری پروگرام کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ جس پر جنرل ضیاء نے لکھا انھیں اس بات سے انتہائی تکلیف ہوئی جب امریکی سفیر نے بتایا کہ پاکستان کے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے اقدامات کی مصدقہ معلومات ہیں۔

صدر ضیاء نے خط میں مزید لکھا کہ ہم بتا چکے ہیں کہ پاکستان کا جوہری پروگرام محدود صلاحیت رکھتا ہے۔ اس بارے میں پراپیگینڈہ کیا جارہا ہے اس کا مقصد علاقائی حالات سے توجہ ہٹانا ہے۔


مزید پڑھیں : امریکی سی آئی اے کی خفیہ دستاویزات تک عوام کی رسائی


خیال رہے کہ سی آئی اے نے ایک کروڑ تیس لاکھ صفحات کی خفیہ دستاویزات کو بیس برس مکمل ہونے پر ڈی کلاسیفائی کیا تھا، ان دستاویزات کے منظرعام پر آنے سے سی آئی اے کی تاریخ اور سرگرمیوں سے متعلق نئی معلومات سامنے آئیں گی۔

جاری کردہ خفیہ دستاویزات میں ویتنام، کوریا اور سرد جنگ کے تنازعات کے دوران سی آئی اے کی سرگرمیوں کی تفصیلات موجود ہیں۔

اڑن طشتری اور اسٹار گیٹ پروگرام کی تحقیقات سے متعلق معلومات بھی جاری کی گئی دستاویزات میں شامل ہیں، دستاویزات میں متعدد معلومات اور ان کے ذرائع کوقومی سلامتی کے پیش نظرخفیہ رکھا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -