اشتہار

منظر نامے سے لگتا ہے کہ وزیراعظم نااہل ہوجائیں گے، ظفرعلی شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر ظفر علی شاہ نے کہا ہے کہ پاناما کیس سے مسلم لیگ کا کوئی لینا دینا نہیں ہے کیوں کہ مسلم لیگ (ن) کی الگ حیثیت ہے جو کہ ایک سیاسی جماعت ہے لیکن شریف خاندان کی الگ بات ہے یہ صرف افراد کے نام ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر ظفرعلی شاہ اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں میزبان وسیم بادامی گفتگو کر رہے تھے انہوں نے انکشاف کیا کہ منظرنامے سے لگتا ہے وزیراعظم نااہل ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے نااہل ہونے سے مسلم لیگ (ن) کو کوئی فرق نہیں پڑے گا کیوں کہ ن لیگ کا پاناما کیس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے اور نہ ہی پاناما کیس میں کہیں مسلم لیگ (ن) کا زکر ہے۔

- Advertisement -

ظفرعلی شاہ نے کہا کہ پناما کیس میں کسی غیر متوقع فیصلے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کو اپنے اور اپنی جماعت کے مستقبل کے حوالے سے فیصلہ کرنا ہوگا کیوں کہ پاناما کیس فیصلےکے بعد ن لیگ کے ٹیسٹ کا مرحلہ آنا ہے ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں ظفرعلی شاہ نے کہا کہ غلط راستے سے اقتدارمیں آنے والےاسی طرح واپس بھی جاتے ہیں جب کہ سیاسی لوگ سیاسی جملوں میں ہی بات کرتے ہیں۔

خیال رہے ظفرعلی شاہ معروف قانون دان اور بیرسٹر ہیں ، ان کا شمار مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنماؤں میں ہوتا ہے اور وہ مسلم لیگ (ن) ہی ٹکٹ پر سینیٹر بنے ہیں تاہم وہ دوٹوک موقف اپنانے کے لیے مشہور ہیں یہی وجہ ہے اور کئی معاملات میں اکثر وہ اپنی پارٹی سے الگ رائے رکھتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں