تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک بھرمیں یوم عاشورمذہبی عقیدت واحترام کےساتھ منایاجارہا ہے

کراچی: حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی یاد میں آج ملک بھر میں یوم عاشورمذہبی عقیدت واحترام کےساتھ منایا جارہا ہے،جبکہ کسی بھی ناخوشگوارواقعےسےنمٹنے کےلیےسیکورٹی کےانتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

یوم عاشور کے موقع پر ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس نکالے جا رہے ہیں جن کی سیکورٹی کے لیے ناصرف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہزاروں اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

یوم عاشور کے جلوسوں کی فضائی نگرانی کے ساتھ ساتھ اس کے راستوں پر کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔

کراچی لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سیکورٹی خدشات کے پیش موبائل فون سروس معطل کردی گئی ہے جبکہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہے۔


کراچی


کراچی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوگا جواپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کھارادر پراختتام پذیر ہوگا۔

جلوس کی گزرگاہوں کو ملانے والی سڑکوں کو کنٹینر لگا کر سیل کردیا گیا ہے جبکہ جلوس میں آنے والے افراد کی جامع تلاش لی جائے گی۔


یوم عاشوراسلامی تاریخ کی لازوال قربانی کی یاد دلاتا ہے‘ صدر،وزیراعظم


وزارت داخلہ سندھ کے مطابق یوم عاشور پر صوبہ سندھ میں چار ہزار 281 جلوس برآمد ہوں گے، 14 ہزار 563 مجالس منعقد کی جائیں گی جبکہ تعزیوں کے ایک ہزار 552 جلوس برآمد ہوں گے۔

ترجمان وزیرداخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں 6 ہزار 485 مجالس منعقد کی جائیں گی جبکہ 655 جلوس برآمد ہوں گے۔

محرم الحرام کے جلوسوں کی سیکورٹی کے لیے کراچی میں 9 ہزار 912 پولیس افسران واہلکار سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔


لاہور


محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور اور راولپنڈی سمیت دس اضلاع کو انتہائی حساس قرار دیتے ہوئے ان اضلاع میں سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے ہیں جبکہ لاہور میں مرکزی جلوس کی سیکورٹی کے لیے فضائی نگرانی بھی جائے گی۔


پشاور


پشاور میں یوم دس محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینیہ ہال سے برآمد ہوگا اس سلسلے میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے سیکورٹی معاملات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

سی سی پی او پشاور کے مطابق شہر میں 120 ماتمی جلوس اور 300 سے زیادہ مجالس منعقد کی جائیں گی جبکہ پولیس فورس کو پاک فوج کی معاونت بھی حاصل ہے۔


کوئٹہ


ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کے مطابق شہر میں یوم عاشور پر پولیس کے 6 ہزار اہلکار سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے اور حساس مقامات پر پولیس کے علاوہ ایف سی کے اہلکار بھی تعینات ہوں گے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں 50 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں جبکہ محرم کے جلوسوں کی فضائی نگرانی بھی کی جائی گی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -