تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

دنیا کے 8 متروک شدہ خوبصورت مقامات

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک فوٹوگرافر کیرن کینلی نے ایک کتاب شائع کی ہے جس میں انہوں نے دنیا کے 100 متروک شدہ مقامات کی تصاویر کھینچی ہیں۔

یہ مقامات ایک زمانے میں نہایت مصروف اور پرہجوم تھے، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ان کی ضرورت اور اہمیت کم ہوتی گئی اور اب وہ بالکل ویران اور سنسان ہیں۔ ان میں تھیٹر، ریلوے اسٹیشنز اور کانیں وغیرہ شامل ہیں۔

ہم ان میں سے کچھ منتخب مقامات کی تصاویر آپ کے لیے پیش کر رہے ہیں۔


وولا گیس ورک ۔ وارسا

پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں قائم یہ مقام دراصل ایک گیس ورک ہے جہاں خام گیس کو مختلف استعمالات کے قابل بنایا جاتا تھا۔

سنہ 1888 میں قائم کی جانے والی یہ فیکٹری دوسری جنگ عظیم کے دوران تباہ ہوگئی۔ بعد ازاں اس کو بحال کر کے اسے ایک میوزیم میں تبدیل کردیا گیا۔


سٹی ہال اسٹیشن ۔ نیویارک

سنہ 1904 میں قائم کیا جانے والا یہ ٹرین اسٹیشن فن تعمیر کا شاہکار ہے۔ نہایت خوبصورتی سے تعمیر کیے جانے والے اس اسٹیشن کی چھت شیشے سے بنائی گئی ہے جس سے سورج اور چاند کی روشنی چھن کر اندر آتی تھی۔

لیکن گولائی میں گھومتی پٹریوں کی وجہ سے مال برادر ٹرینیں یہاں رکنے سے قاصر تھیں جس کے باعث 1945 میں اسے بند کردیا گیا۔


ربجرگ لائٹ ہاؤس ۔ ڈنمارک

3

ڈنمارک کی ساحلی پٹی پر قائم یہ لائٹ ہاؤس 1990 میں بنایا گیا۔ جلد ہی مٹی کے کٹاؤ اور موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث یہ مختلف خطرات کا شکار ہوگیا جس کے بعد اسے بند کردیا گیا۔

ماہرین کے مطابق 2023 تک یہ لائٹ ہاؤس سمندر میں گرجائے گا۔


ہاچی جو رائل ہوٹل ۔ جاپان

4

جاپان کے ایک جزیرے ہاچی جو جیما پر قائم یہ ہوٹل 1963 میں کھولا گیا۔ اس کے قریب آتش فشاں پہاڑ موجود ہیں جو کبھی بھی ابل سکتے ہیں لہٰذا اس ہوٹل کو 2003 میں یہاں سے منتقل کردیا گیا۔


پلیمچ کورٹ ہاؤس بلڈنگ ۔ مونٹسیرٹ

5

برطانوی شاہی حکومت کے زیر تسلط مونٹسیرٹ نامی جزیرے کا مرکزی شہر پلیمچ 1995 میں آتش فشاں پہاڑ ابلنے کے باعث نصف سے زائد راکھ میں دفن ہوگیا۔

خوش قسمتی سے یہاں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اب یہ ایک سنسان شہر ہے۔


بوڈی ۔ کیلیفورنیا

6

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے نواح میں موجود اس قصبہ میں 1859 میں سونے کی کانوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔ بے تحاشہ کان کنی کے باعث اس جگہ کو نقصان پہنچنا شروع ہوگیا اور مقامی آبادی نے یہاں سے ہجرت شروع کردی۔

اب یہاں بہ مشکل 40 کے قریب افراد آباد ہیں جو اس قصبہ کی سرحد پر رہتے ہیں۔


اورفم تھیٹر ۔ میسا چوسٹس

7

امریکی ریاست میسا چوسٹس میں قائم یہ تھیٹر ایک زمانے میں ہالی ووڈ کی تقسیم کار کمپنی آر کے او کی ملکیت رہا۔ اس کے بعد یہ ٹوبیکو کمپنی کے ہاتھ فروخت کردیا گیا اور کچھ عرصے تک یہ ٹوبیکو کے ذخیرہ گاہ کی حیثیت سے استعمال ہوتا رہا۔

اب یہ جگہ خالی ہے اور یہاں کسی ذی روح کا نشان نہیں۔


کنفرنک اسٹیشن ۔ اسپین

8

اسپین اور فرانس کی سرحد پر قائم اس اسٹیشن کی تعمیر میں ماہر تعمیرات کے ساتھ مصور بھی شامل تھے۔ سنہ 1970 میں اس اسٹیشن سے فرانس کی طرف نکلنے والا پل ٹوٹ گیا جسے دوبارہ تعمیر نہیں کیا گیا۔

اس اسٹیشن سے البتہ اسپین کے اندر ٹرینوں کی آمد و رفت جاری ہے لیکن ان کی تعداد کم ہے۔

Comments

- Advertisement -