تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

پاکستان میں ایڈز کا تشویشناک پھیلاؤ

دنیا بھر میں آج ایڈز سے بچاؤ اور آگاہی کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں 5 کروڑ سے زائد افراد ایچ آئی وی ایڈز سے متاثر ہیں جن میں 40 فیصد مریض اس مرض کے علاج سے محروم ہیں۔

ایڈز کا مرض ایک وائرس ایچ آئی وی کے ذریعے پھیلتا ہے جو انسانی مدافعتی نظام کو تباہ کر دیتا ہے۔ ایسی حالت میں کوئی بھی بیماری انسانی جسم میں داخل ہوتی ہے تو مہلک صورت اختیار کر لیتی ہے۔

aids-post-3

ماہرین کے مطابق صرف احتیاط ہی کے ذریعے اس بیماری سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق ایچ آئی وی کا شکار ہونے کے چند دن بعد 85 فیصد افراد کو انفیکشن کی علامات ظاہر ہوتی ہیں جن کا بروقت علاج مرض کو جان لیوا ہونے سے بچا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: ایڈز کی جانچ کے لیے آلہ تیار

:علاج قابل رسائی لیکن مریضوں میں خطرناک اضافہ

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ایڈز یو این ایڈز کا کہنا ہے کہ سنہ 1981 سے اس مرض کے سامنے آنے کے بعد اب تک اس مرض سے 8 کروڑ کے لگ بھگ افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 3 کروڑ سے زائد افراد اس مرض کے باعث موت کے گھاٹ اتر چکے ہیں۔

یو این ایڈز کے مطابق رواں برس ایک کروڑ 80 لاکھ سے زائد افراد کو ایڈز کے علاج کی سہولیات میسر آ سکیں۔ یہ تعداد گزشتہ برس کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔ گزشتہ سال کی نسبت اس برس مزید 12 لاکھ افراد ایڈز کے علاج سے مستفید ہوسکے۔

aids-post-2

یو این ایڈز کا کہنا ہے کہ اس موذی مرض کے علاج کی سہولیات میسر ہونے کے بعد سنہ 2005 سے اب تک اس مرض سے ہونے والی اموات کی شرح میں 45 فیصد کمی آچکی ہے۔

اقوام متحدہ نے تسلیم کیا کہ اس مرض کا علاج آہستہ آہستہ قابل رسائی ہوتا جارہا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ اس کے مریضوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب میں ایڈز سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ

:پاکستان میں ایڈز کا تشویش ناک پھیلاؤ

پاکستان کی وزارت قومی صحت کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایڈز کے وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں رواں سال دوگنا اضافہ

وزارت صحت کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 16 ہزار جبکہ غیر رجسٹرڈ افراد کی تعداد 90 ہزار سے زائد تک جا پہنچی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب میں رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 8 ہزار 300 سے زائد، سندھ میں 5 ہزار 54، بلوچستان میں 441، خیبر پختونخوا میں 1591، اسلام آباد میں 186 اور آزاد جموں و کشمیر میں 177 افراد ایڈز کے خطرناک مرض میں مبتلا ہیں۔

aids-post-1

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں سب سے کم ایڈز کے مریض گلگت بلتستان میں ہیں جن کی تعداد 8 ہے جبکہ قبائلی علاقوں میں 458 افراد ایڈز کے وائرس کا شکار ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں ایڈز کے علاج کے لیے 20 سے زائد سینٹرز موجود ہیں تاہم رواں سال مزید 10 سینٹرز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -