تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

شارجہ میں بھارتی خاتون نے خودکشی کرلی

شارجہ: بھارتی خاتون نے بلند عمارت میں واقع اپارٹمنٹ سے کود کر خود کشی کرلی‘ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 32 سالہ بھارتی خاتون نے پیر کے روز عمارت کے ساتویں فلور پر واقع اپارٹمنٹ سے چھلانگ لگادی‘ زمین سے ٹکراؤ سے آنے والی چوٹوں کے سبب خاتون موقع پر ہی ہلا ک ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریسکیو اداروں کو صبح نو بجے کے قریب اطلاع ملی کہ شارجہ کے المجاز نامی علاقے میں ایک عورت نے اپنے گھر کی بالکونی سے چھلانگ لگادی ہے‘ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایمبولنس جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئیں۔

شارجہ پولیس کو واقعے کی اطلاع ایک عینی شاہد نے دی‘ پولیس کی تحقیقاتی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیے ‘ پولیس کے مطابق مذکورہ خاتون موقع پر ہی ہلاک ہوچکی تھی۔

شوہر کے ساتھ ویڈیو چیٹ کے دوران ماڈل کی خودکشی*

پولیس کے مطابق بالکونی سے کودنے کے بعد خاتون منہ کے بل مین روڈ پر آگری جس کے کے سبب اس کےسر‘ پسلیوں اور دونوں ہاتھ پیر میں جان لیوا فریکچر پیش آئے‘ پولیس نے میت الکویتی اسپتال منتقل کی جہاں سے اسے پوسٹ مارٹم کے لیے فرانزک لیب لے جایا گیا۔

عینی شاہد کے بیان کی روشنی میں پولیس نے جو ابتدائی رپورٹ مرتب کی ہے اس کے مطابق خودکشی کرنے والی عورت اپنی جان لینے کے لئے ذہن بنا چکی تھی اور واقعے میں کسی قسم کا تاحال سراغ نہیں ملا۔ تاہم پولیس نے اپنی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔

پولیس نے خاتون اور اس کے ورثاء کی شناخت کو تاحال صیغہ راز رکھا ہوا ہے اورتحقیقات جاری ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -