تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

سری لنکن بلے بازوں پر دھاک بٹھانے والے عثمان شینواری کون ہیں؟

اپنے کیریئر کے دوسرے ون ڈے میں پانچ سری لنکن بلے بازوں کی لنکا ڈھانے والے عثمان شینواری کا نام پہلی مرتبہ پی ایس ایل میں کراچی کنگ کی نمائندگی کرنے کے دوران منظر عام پر آیا۔

اپنی بہترین پرفارمنس کے باعث جلد ہی قومی ٹیم میں اپنی جگہ بنانے والے عثمان شینواری کو ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے کے لیے سخت مقابلے کا سامنا تھا جہاں محمد عامر، وہاب ریاض، سہیل خان اور ابھرتے ہوئے بولر حسن علی اور رومان رئیس جیسے نام ٹیم کا حصہ تھے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے چوتھے میچ سے ڈیبیو کرنے عثمان شینواری نے اپنے پہلے ہی اوور میں سری لنکن کپتان اور بہترین بلے باز اپل تھرنگا کو بغیر کوئی رنز بنائے پولین کی راہ دکھائی تاہم وہ اس میچ میں مزید کوئی وکٹ نہ لے سکے تاہم آج کھیلے جانے والے اپنے دوسرے میچ میں پانچ کھلاڑیوں کا شکار کیا۔

عثمان شینواری کا تعلق فاٹا کے علاقے خیبر ایجنسی ہے جہاں انہوں نے فاٹا چیتاز، خان ریسرچ لیب اور زرعی ترقیاتی بینک کی نمائندگی کی اور جلد ہی سلیکٹرز کی نظروں میں آ گئے جب کہ پی اسی ایل میں کراچی کنگز کی نمائندگی کر کے اپنی کارکردگی کو شائقین سمیت کرکٹ کے کرتا دھرتاؤں کو متوجہ کرنے میں کامیاب رہے۔

بائیں ہاتھ سے باؤلنگ کرانے والے میڈیم فاسٹ بولر عثمان شینواری نے ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو 2013 میں دبئی میں سری لنکا کے خلاف میچ کھیل کر کے کیا تاہم وہ اب تک صرف چار ٹی ٹوئنٹی میچوں میں نمائندگی کر پائے ہیں جب کہ 2013 سے اب تک وہ ون ڈے ٹیم میں اپنے ہنر آزمانے کے منتظر رہے۔

انتطار ختم ہوا اور قسمت کی دیوی عثمان شینواری پر مہربان ہوئی جب دورہ سری لنکا کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز میں رومان رئیس اور محمد عامر زخمی ہوگئے جس کی وجہ انہیں ٹیم میں جگہ مل گئی اور 20 اکتوبر 2017 کو ون ڈے ڈیبیو کیا اور دوسری ہی میچ میں بہترین کارکردگی دکھا کر دیگر بولرز کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔

عثمان شینواری نے اپنے فرسٹ کلاس کیریئر میں 19 میچوں میں 68 وکٹیں حاصل کی ہیں جب کہ 25.10 ایوریج سے فرسٹ کلاس کرکٹ میں اکانومی 3.41 ہے۔

Comments

- Advertisement -