تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

صبا قمر کی فٹنس کا راز کیا ہے؟

کیا آپ جانتے ہیں معروف اداکارہ صبا قمر کی فٹنس کا راز کیا ہے؟

صبا قمر پاکستانی ڈراموں کی ایک معروف اداکارہ ہیں اور وہ متعدد ٹی وی ڈراموں اور ٹیلی فلمز میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

اب وہ ایک فلم لاہور سے آگے میں جلوہ گر ہونے جارہی ہیں جو اے آر وائی فلمز کے بینر تلے بنائی گئی ہے۔

فلم کی کاسٹ نے اے آر وائی نیوز کی ٹیم کو خصوصی انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنی ذاتی و عملی زندگی کے بارے میں کئی دلچسپ راز بتائے۔

صبا قمر نے بتایا کہ لوگوں کو لگتا ہے وہ بہت نخریلی اور مغرور ہیں لیکن حقیقی زندگی میں وہ بہت عاجز شخصیت ہیں۔

وہ ڈرامہ سیریل ’مات‘ کو اپنی زندگی بدل دینے والا تجربہ قرار دیتی ہیں۔ ڈرامہ سیریل مات دو بہنوں کی چپقلش پر مبنی ڈرامہ تھا جس میں مرکزی کرداروں میں اداکارہ آمنہ شیخ اور صبا قمر شامل تھیں۔

بقول صبا کے، یہ ان کی عملی زندگی کا پہلا منفی کردار تھا جو دیکھنے والوں نے بے حد پسند کیا۔ بعد ازاں فلم کے ڈائریکٹر وجاہت رؤف اور مصنف یاسر حسین نے بتایا کہ انہوں نے صبا کو فلم میں لینے کا فیصلہ اسی ڈرامے میں صبا کی اداکاری کو دیکھنے کے بعد کیا تھا۔

اپنی فٹنس کا راز بتاتے ہوئے صبا قمر کا کہنا تھا کہ وہ بہت زیادہ محنتی ہیں اور کسی بھی لمحہ فارغ بیٹھنا پسند نہیں کرتیں۔ ہر لمحہ وہ کسی نہ کسی جسمانی حرکت میں مصروف رہتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ جم نہیں جاتیں البتہ جب کبھی گھر میں انہیں فراغت ملتی ہے وہ میوزک لگا کر رقص کرنا پسند کرتی ہیں۔ یہ ان کا شوق بھی ہے اور اس بہانے ان کی ورزش بھی ہوجاتی ہے۔

فلم کے مصنف اور ہیرو یاسر حسین نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد انہیں ہمیشہ نصیحت کرتے تھے کہ اپنے اندر کبھی کسی قسم کا کوئی خوف مت رکھنا، حتیٰ کہ میرا بھی نہیں۔

اس نصیحت کا یاسر پر اتنا اثر ہوا کہ وہ اپنے والد سمیت واقعی ہر چیز سے بے خوف ہوگئے، ’بعد میں والد صاحب اپنی اس نصیحت پر بہت پچھتائے‘۔

یاسر کا کہنا تھا کہ اس نصیحت نے انہیں زندگی میں بڑے بڑے چیلنجز قبول کرنے کی ہمت دی یہاں تک کہ اب موت کا خوف بھی ان کے دل سے نکل گیا، ’موت کوئی ڈرنے والی چیز نہیں، یہ جب آئے گی تو آپ بہتر جگہ پر پہنچ جائیں گے‘۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ فیس بک استعمال نہیں کرتے۔

صبا نے بتایا کہ ایک بار انہوں نے اپنے بارے میں منی لانڈرنگ کی افواہ سنی۔ ’میں نہیں جانتی یہ افواہ کس طرح اور کیوں نکلی لیکن یہ بہت حیرت انگیز تھی‘۔ بقول ان کے اس افواہ نے انہیں بے حد دکھ بھی پہنچایا۔

فلم کے ڈائریکٹر وجاہت رؤف نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ہمیشہ اس مقولے پر عمل کیا کہ اپنے باس خود بنو، ’بی یور اون باس‘۔ یہی وجہ ہے کہ آج وہ اس مقام پر ہیں اور انہیں کسی کی ملازمت کرنے کی ضرورت نہیں۔

اے آر وائی فلمز اور شوکیس فلمز کے مشترکہ تعاون سے بننے والی فلم لاہور سے آگے رواں برس 11 نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -