پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

ویسٹ انڈیز کے خلاف مصباح کی یہ آخری سیریز ہوگی، شہریار خان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کپتان مصباح الحق کی آخری سیریز ہوگی، مصباح سے اس بارے میں پوچھنے کی ضرورت نہیں۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز مصباح کی آخری سیریز ہوگی، مصباح سے اس بارے میں بات نہیں ہوئی اور نہ ہی ان سے پوچھنے کی ضرورت ہے۔


یہ پڑھیں: دورہ ویسٹ انڈیز: قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان


بیالیس سالہ ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کو نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف چھ ٹیسٹ میں لگاتار شکست کے بعد سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔

- Advertisement -

misbah-ul-haq

یاد رہے کہ مصباح الحق نے ڈھلتی عمر کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پی ایس ایل کے دوسرے سیزن میں اپنی فٹنس کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کریں گے تاہم مارچ میں پی سی بی نے اس بات کا اعلان کیا کہ مصباح ہی دوہ ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

یہ پڑھیں: مصباح الحق اور یونس خان وزڈن کے 5 بہترین کرکٹرز میں شامل

واضح رہے کہ وزڈن کرکٹرز آف دی ایئر میں مصباح الحق 5 بہترین کھلاڑیوں میں شمار ہوئے ہیں،مصباح نے 72 ٹیسٹ میچز کی 126 اننگز کھیل کر 4991 رنز بنائے ہیں، جس میں 10 سنچریاں اور 36 نصف سنچریاں شامل ہیں، ٹیسٹ کپتان نے 2001ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف آکلینڈ ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں