تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

آزادی کیا ہے؟ کشمیری بچے نے بھارتی سیاح کو مطلب سمجھا دیا

سرینگر: بھارتی سیاح نے پہاڑوں پر گھومتے کشمیری بچوں سے جب آزادی سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے اُسے آزادی کا ایسا مطلب سمجھایا کہ بھارتی شخص خاموش ہونے پر مجبور ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کشمیر میں تفریح کے لیے آئے ہوئے بھارتی شہری نے جب پہاڑوں پر گھومتے کشمیری بچوں سے آزادی کا مطلب پوچھا تو انہوں نے سیاح کو بھارتی فوج کا مکروہ اور گھناؤنا چہرہ دکھا دیا۔

سیاح نے بچوں سے سوال کیا کہ آزادی کیاہے؟ جس پر ایک بچے نے جواب دیا کہ بھارتی فوج نے کشمیر میں  قبضہ کیا ہوا ہے، قابض فوجیوں نے برہان مظفر وانی کو شہید کیا اور وہ ہم پر پیلٹ گن کے چہرے استعمال کرتا ہے۔

بچے نے سیاح کو بھارتی فوج کا مکروہ چہرہ دکھاتے ہوئے کہا کہ پیلٹ گن کا استعمال اور ہمارے معصوم بھائیوں کی گرفتاری آزادی نہیں ہمیں بس بھارت سے آزادی چاہیے۔

سیاح نے بچوں سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ آزادی ملنے سے کشمیریوں کو کیا ملے گا؟ جس پر بچوں نے کہا کہ آزادی کے بعد ہم اپنی مرضی سے کام کرسکیں گے، آپ لوگ آرام سے آسکیں گے ، مودی حکومت کشمیریوں پر ظلم کرتی ہے اور بھارتی فوج شیلنگ کے ساتھ ہم پر پیلٹ گن چلاتی ہے ان ساری چیزوں سے ہمیں نجات مل جائے گی۔

ویڈیو دیکھیں

بھارتی سیاح نے بچوں سے کہا کہ اگر کشمیر کو آزادی ملی تو یہاں سے بھارتی فوج ہٹ جائے گی اور پاکستانی فوج آجائے گی تو تمھیں کیا فائدہ ہوگا، جس پر بچے نے جواب دیا کہ پاکستان ہمارے ساتھ ہے اور وہ ہمیں تحفظ دے گا۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں