پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

شہر کے 90 فیصد مسائل نکاسی آب کے ناقص نظام کی وجہ سے ہیں، وسیم اختر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ سیوریج سسٹم درست ہوجائے تو شہر کے 90 فیصد مسائل حل ہوجائیں گے جس کے لیے سندھ حکومت کو اپنے محکمے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہوگا.

ان کا خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، میئر کراچی کا کہنا تھا کہ سڑکوں کی تباہی کی سب سے بڑی وجہ نکاسی آب کے نظام میں خرابی میں ہے.

وسیم اختر نے کہا کہ سیوریج سسٹم ٹھیک ہو تو 90 فیصد مسائل حل ہوجائیں گے جس کے لیے حکومت سندھ سے کراچی کے اس سب سے بڑے مسئلے پرتوجہ دے جس کے لیے متعدد بار وزیراعلیٰ کو آگاہ کر چکا ہوں.

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ حکومت سندھ کے پاس ہے اور صوبائی وزیر بلدیات اس کے چیئرمین ہیں لیکن وہ اس اہم مسئلے سے صرف نظر کیئے ہوئے ہیں.

میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ میں کراچی کا نمائندہ اور اس شہر کو اون کرتے ہیں اس لیے اپنے شہر کو لاوارث نہیں چھو ڑسکتے ہیں، پبلک پارٹنرشپ کے ذریعے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے.

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت شہری نمائندوں کے مطالبات کو خاطر میں نہیں لا رہی ہے اور شہر کے مسائل کو حل کرنے میں شہری حکومت کا کے ساتھ تعاون نہیں کر رہی ہے اس لیے ٹریڈ اور انڈسٹری سے وابستہ تنظیمیں اوراداروں سے معاونت کی اپیل ہے.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں