تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

بھارتی آرمی چیف کی دھمکیاں بے اثر بھارتی فوجیوں نے شکایت سامنے لانے کا انداز بدل لیا

نئی دہلی : بھارتی فوجیوں نے آرمی چیف بپن راوت کی سوشل میڈیا استعمال نہ کرنے کے حکم پر احتجاج کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا، سکھ فوجیوں کے گروپ نے گانے کی صورت میں شکایت کی ویڈیو سوشل میڈیا پرڈال دی۔

بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے فوجیوں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگائی اور سزا کی دھمکی دی تو فوجیوں نے اپنی مشکلات کو گانے کی شکل دے دی اور ایک بار پھر شکایتوں کے انبار لگا دئیے۔

سکھ فوجیوں کے گروپ نے گا گا کراپنی تکلیف اور پریشانیاں بیان کیں اور ویڈیو سوشل میڈیا پرڈال دی۔

سینئرز کے خراب رویے، ناقص کھانے اور سہولتوں سے محرومی پر بھارتی فوجیوں کی پے درپے ویڈیوز سامنے آنے کے بعد بھارتی فوج اور مودی سرکار کو ہزیمت اٹھانی پڑ رہی ہے اور گھرکا بھیدی لنکا ڈھائے کی صورتحال کا سامنا ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی فوجیوں کی سوشل میڈیا پر ویڈیوز آنے کے بعد بھارتی آرمی چیف جنرل بپن نےاپنے جوانوں کو سوشل میڈیا کا استعمال کرنے سے روک دیا تھا، انہوں نے کہا کہ جس کو کوئی شکایت ہے وہ سوشل میڈیا کے بجائے براہ راست بات کرے۔


مزید پڑھیں : بھارتی آرمی چیف نے فوجیوں کے لیے سوشل میڈیا کوممنوع قرار دے دیا


خیال رہے کہ 8 جنوری کو سوشل میڈیا پر بھارتی آرمی کے جوان کی ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں بی ایس ایف کانسٹیبل تاج بہادر یادیو نے اپنے افسران پر الزام عائد کیا کہ وہ انہیں اچھا کھانا فراہم نہیں کرتے ہیں۔

تاج بہادر یادیو کا کہنا تھا کہ ہم کو آٹھ آٹھ گھنٹے کھڑے ہو کر ڈیوٹی دینا ہوتی ہے ۔اس پر اگر پیٹ بھر کر کھانا نہ ملے تو ہم کس طرح اپنی سرزمین کا دفاع کرینگے۔

Comments

- Advertisement -