site
stats
کھیل

یوسین بولٹ آخری دوڑ میں لڑکھڑا کرگرگئے

Usain Bolt

لندن : دنیا کےتیز ترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ اپنے کیریئر کی آخری ریس میں لڑکھڑاتے ہوئے گرگئے اور ریس ختم نہ کرسکے۔

تفصیلات کے مطابق جمیکا کے یوسین بولٹ اپنے شاندار کیریئر کی آخری ریس میں پٹھا کھینچ جانے کے باعث دوڑتے ہوئے گر گئے اور ریس ختم نہ کر سکے۔

ریس حتم ہونے کے بعد ان کے لیے وہیل چیئر منگوانی پڑی اور ان کے ساتھیوں نے ان کو سہارا دے کر اٹھایا۔

دوسری جانب برطانیہ کی ٹیم نے مردوں کی چارسو میٹر کی ریس میں طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا۔

یہ پہلا موقع تھا جب برطانوی ٹیم نے کسی عالمی مقابلے میں طلائی تمغہ حاصل کیا ہو۔ امریکہ نے چاندی کا تمغہ جبکہ جاپان نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل برطانیہ کے مو فرح کو ایتھوپیا کے مختار ادریس نے 5000 میٹر کی دوڑ میں ہرا دیا تھا۔

مو فرح کا برطانیہ میں یہ آخری مقابلہ تھا اور اس کے بعد وہ اسی ماہ زیورخ میں 5000 میٹر کی ریس میں شرکت کرنے کے بعد اپنے کیریئر کو الوداع کہہ دیں گے۔


یوسین بولٹ اپنے کریئر کی آخری ریس میں پیچھے رہ گئے


واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے دنیا کےتیز ترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ کو اپنےکریئر کی آخری ریس میں اس وقت جھٹکا لگا تھا جب امریکہ کے جسٹن گیٹلن نے انہیں طلائی تمغے سے محروم کر دیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ [email protected] اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top