تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

میانمار کا امریکی حکام کو رخائن کے دورے کی اجازت دینے سے انکار

میانمار : روہنگیا مسلمانوں کی بنگلہ دیش آمد کا سلسلہ کئی ہفتے گزرنے کے بعد بھی جاری ہے، میانمارکی حکومت نے امریکی حکام کوروہنگیا ریاست رخائن کے دورے کی اجازت دینے سے انکارکردیا۔

تفصیلات کے مطابق بدھ انتہا پسندوں اور میانمارکی فوج نے روہنگیا مسلمانوں پر اپنے ہی ملک کی زمین تنگ کردی، میانمارکی حکومت نے امریکی حکام کوروہنگیا علاقوں کے دورے کی اجازت دینے سے انکارکردیا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے برما میں روہنگیا مسلمانوں کی صورت حال پرتشویش کا اظہارکیا تھا اور میانمار کی حکومت پر زور دیا ہے کہ صوبہ رکھائن تک انسانی رسائی کی اجازت دی جائے ۔


مزید پڑھیں :  روہنگیا میں بستیاں جلانے اورفورسزکےتشدد پرتشویش ہے‘ امریکہ


ہیدرنوئیرٹ نے کہا تھا کہ برما میں سیکورٹی فورسز پر روہنگیا دیہات کو نذر آتش کرنے اور تشدد کے واقعات سمیت انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں، برمی حکام حالات مزید کشیدہ ہونےسے روکے اور متاثرہونے والی کمیونٹی کی مدد کریں۔

خیال رہے کہ کئی ہفتوں سے بے سروسامانی کی حالت میں کٹھن سفرطے کر بنگلہ دیش پہنچنے والے روہنگیا مسلمان کی تعداد 4 لاکھ تک جا پہنچی ہے اور مسلمان کیمپوں میں بدترین زندگی گزارنے پر مجبور ہے ، پناہ گزینوں کا کہنا ہے فوج اوربدھ انتہاپسندقتل عام کررہے ہیں۔


مزید پڑھیں : میانمار سے ہجرت کرنے والے مسلمانوں کی تعداد چارلاکھ تک پہنچ گئی


اقوام متحدہ کے مطابق، کیمپوں میں مقیم دو لاکھ بچوں کو فوری امداد کی ضرورت ہے، لاکھوں روہنگیا خواتین، بچے اور مردغذائی قلت کا شکار ہیں اور بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، شدید بارشوں نے پناہ گزینوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔

ڈھاکا میں ہزاروں افراد نے روہنگیا مسلمانوں کے حق میں مظاہرہ کیا، مظاہرین نے میانمارحکومت سے روہنگیا مسلمانوں پرمظالم فوری روکنے کا مطالبہ کیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -