تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

امریکا نے افغانستان پر دنیا کا سب سے بڑا بم گرادیا

واشگنٹن: امریکا نے دنیا کا سب سے بڑا نان نیوکلیئر بم افغانستان پر گرادیا جس سے بہت بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے، وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے ’’مدر آف آل بم‘‘ گرائے جانے کی تصدیق کردی۔

وائٹ ہاؤس سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیوکلیئر بم حملہ افغانستان کے صوبے ننگرہار میں کیا گیا اور اس کے نیتجے میں داعش کی خفیہ سرنگوں اور کمپلیکس کو نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ بم داعش کے خفیہ راستوں کو تباہ کرنے کے لیے گرایا گیا، فائر کیا گیا بم 21 ہزار پاؤنڈ وزنی تھا جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ داعش کے ارکان سرنگوں کے ذریعے نقل و حرکت کرتے تھے اور انہوں نے غاروں میں خفیہ ٹھکانے بنا رکھے تھے جن کی تصدیق ہوتے ہی انہیں نشانہ بنایا۔

پیٹاگون حکام کا کہنا ہے کہ غیر نیوکلیئر بم ’’جی بی یو -43‘‘ نامی جسے تمام بموں کی ماں بھی کہا جاتا ہے کو جمعرات کے روز افغانستان کے علاقے ننگر ہار میں پاکستان کی سرحد کے قریب واقع  داعش کے ٹھکانوں پر گرایا گیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے پریس ترجمان شان اسپائسر نے کہا کہ امریکا نے داعش کا قلع قمع کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے اس لیے ننگر ہار میں موجود غاروں اور زیر زمین خفیہ راستوں پر بم گرایا گیا ہے اور داعش کے جنگجو نقل و حمل کے لیے استعمال کیے جاتے تھے۔

ذرائع کے مطابق افغانستان میں بم گرانے کی تیاری کئی ماہ سے کی جا رہی تھیں جس کے لیے ضروری آلات اور مشینری افغانستان پہنچانے کا کام جاری تھا اور تمام تیاری کو مکمل کرنے کے بعد آج حملہ کر دیا گیا۔

تاحال بم گرائے جانے کے بعد جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہو سکی ہیں اور نہ داعش کے ترجمان کی جانب سے اس واقعہ پر کوئی ردعمل جاری کیا گیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق نان نیوکلیئر بم کو ’’مدر آف آل بم‘‘ کہا جاتا ہے جس کی لمبائی 30 فٹ ہوتی ہے اور یہ 12 ہزار پاؤنڈ وزنی ہے۔

دوسری جانب عسکری تجزیہ نگاروں نے اس حملے کو پاکستان کی جانب سے ڈو مور کا مطالبہ قرار دے دیا۔

Comments

- Advertisement -