تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

امریکی ایوانِ نمائندگان نے روس پر نئی پابندیاں لگانے کے بل کی منظوری دے دی

واشنگٹن : امریکی ایوانِ نمائندگان نے روس پر نئی پابندیاں لگانے کے بل کی منظوری دے دی، صدرڈونلڈٹرمپ نے بل کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی روس سے تعلقات بڑھانے کی کوششوں کو بڑا دھچکہ لگا، ایوان نمائندگان نے روس پرنئی پابندیاں لگانے کی بھاری اکثریت سے منظوری دے دی، روس پرنئی پابندیوں کے حق میں چارسوانیس اور مخالفت میں صرف تین ووٹ ڈالے گئے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی اپنی جماعت ری پبلکن پارٹی کے ارکان ٹرمپ انتظامیہ کے تحفظات نظرانداز کرتے ہوئے بل منظورکرانے کے لئے اپنے مخالفین کا ساتھ دیا، نئے بل میں روس پر پابندیوں کو مزید سخت بنایا گیا ہے، جس کی وجہ پچھلے سال صدارتی انتخابات میں روس کی مداخلت تھی۔

روس پر پابندیوں کی سینٹ سے منظوری لی جائیگی، جس کے بعد صدرکے دستخط کے لئے بھیجا جائے گا۔


مزید پڑھیں :  امریکی سینیٹرزکاروس پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ


وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدرٹرمپ نے ابھی بل کوویٹو کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ نہیں کیا۔

امریکی ایوان نمائندگان کی بھاری اکثریت نے ان اقدامات کی حمایت کی ہے، جس کے ذریعے شمالی کوریا اور ایران پر بیلیسٹک میزائل کے تجربے کی وجہ سے پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ ٹرمپ نے بل کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا جبکہ روسی حکام نے نئی پابندیون کو افسوسناک قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل امریکی کانگریس میں دونوں جماعتوں کے رہنما صدارتی انتخاب میں روس کی مبینہ مداخلت پر اس کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کے لیے قانون سازی پر رضامند ہوئے تھے۔

دلچسپ بات یہ کہ ان نئی پابندیوں میں ایسی قانون سازی کی جارہی ہے، جو امریکی صدر کو ان پابندیوں کو کانگریس کی منظوری کے بغیر ختم کرنے سے باز رکھے گی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -