تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

امریکا آنے والوں کوسوشل میڈیا اکاؤنٹس کا پاس ورڈ دینا ہوگا، ہوم لینڈ سیکریٹری

واشنگٹن: امریکی ہوم لینڈ سیکریٹری جان کیلی نے کہا ہے کہ امریکا کا دورہ کرنے والے لوگوں پر کڑی نظر رکھنے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ ویزا درخواست دینے والوں کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفصیلات اور پاس ورڈز دینے کے احکامات کی تیاری کررہی ہے۔

واشنگٹن ڈی سی میں ہوم لینڈ سیکیورٹی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے جان کیلی نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ مختلف ممالک سے آنے والے افراد کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفصیلات اور پاس ورڈ طلب کر کے اُن کی مکمل چھان بین کرنے کے احکامات جاری کرے گی۔

امریکا آنے کے خواہش مند ویزا درخواست کے ساتھ سوشل میڈیا پر موجود اپنے تمام اکاؤنٹس اور پاس ورڈ کی تفصیل فراہم کرے گا جس کی امریکی ادارے مکمل چھان بین کریں گے تاہم ضروت کے مطابق اُن کی پرائیویٹ چیٹ بھی پڑھی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ امریکا میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے کیا جارہا ہے تاہم حکومت کو اس بات کا بھی علم ہے کہ اتنی سخت چھان بین کے لیے خواہش مند افراد کو بہت دن تک انتظار کرنا پڑے گا۔

ہوم لینڈ سیکریٹری نے مزید کہا کہ اس قسم کی شرائط مخصوص ممالک کے لیے نہیں بلکہ تمام امریکا آنے والے افراد کے لیے ہوگی، جو بھی ویزا حاصل کرنے کا خواہش مند ہوگا اُسے شرائط لازمی پوری کرتے ہوئے انتظامیہ سے تعاون کرنا ہوگا تاہم ایسا نہ کرنے کی صورت میں درخواست مسترد کردی جائے گی۔

واضح رہے کہ  ٹرمپ نے اقتدارسنبھالتے ہی 7 مسلم ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد کے امریکا میں داخلے پر پابندی لگائی تھی جسے امریکی عدالت نے معطل کردیا تاہم اب  ایسی خبریں بھی گردش میں ہیں کہ ٹرمپ انتظامیہ معطلی کے بعد شہریوں کے داخلے پر پابندی کے حوالے سے اقدامات کو مزید وسعت دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔

Comments

- Advertisement -