تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

امریکی نائب وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان ملتوی، آئندہ ہفتے آمد کا امکان

اسلام آباد: امریکی نائب وزیرخارجہ برائےجنوبی وسطی ایشیا ایلس ویلز کا دورہ پاکستان شیڈول تبدیل ہوگیا ہے جس کے بعد اب وہ آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گی۔

امریکی سفارت خانے کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق امریکا کی نائب وزیرخارجہ برائے جنوبی ایشیا ایلس ویلز کی پاکستان آمد کے حوالے سے ترتیب دیا جانے والا شیڈول تبدیل ہوگیا ہے اور اب وہ آئندہ ہفتے کے وسط میں پاکستان کا دورہ کریں گی۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ نائب وزیرخارجہ ایلس ویلزعسکری وسول قیادت سےاہم ملاقاتیں کریں گی اور پاکستان کے حوالے سے نئی امریکی پالیسی پر تفصیلات فراہم کریں گی۔

امریکی نائب وزیرخارجہ پاکستان کے علاوہ سری لنکا، افغانستان اور بنگلہ دیش بھی جائیں گی اور ٹرمپ کی جانب سے اعلان کردہ ساؤتھ ایشیاء کی پالیسی پر تمام ممالک کو اعتماد میں لیں گی۔ ایلس ویلز یکم ستمبر کو کولمبو میں ہونے والی بحرہند کانفرنس میں بھی شرکت کریں گی اور خطے میں امن اور خوشحالی کے معاملات پراظہار خیال کریں گی۔

خیال رہے امریکی امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز حال ہی میں پاکستان کا دورہ کرکے امریکہ پہنچی تھیں۔


امریکہ نے پاکستان کو اربوں ڈالر دیئے ہیں، نتائج چاہئیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا مطالبہ


یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئی افغان پالیسی کے اعلان کے بعد امریکی کسی بھی اعلیٰ عہدیدار کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں افغانستان اور جنوبی ایشیا سے متعلق امریکی پالیسی بیان کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دہشت گردوں کےٹھکانوں کا صفایا کرنا ہوگا، امریکہ پاکستان کو اربوں ڈالر دیتا رہا ہے، پاکستان کو فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -