تازہ ترین

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے جج کیخلاف ریفرنس دائر

راولپنڈی: نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے...

برطانیہ کا افغانستان میں‌ مزید فوجی تعینات کرنے کا فیصلہ

لندن: برطانیہ نے افغانستان میں مزید پچاس فوجی اہلکار بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جو وہاں موجود افغان سیکیورٹی اہلکاروں کو تربیت دیں اور موجودہ صورتحال سے نمٹنے کےلیے اقدامات تجویز کریں‌گے۔

اضافی فوج کی تعیناتی کا اعلان نیٹو کے وارسا میں ہونے والے سمٹ میں برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کیا۔

برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کا کہنا تھا کہ نیٹو کی طرف سے افغان حکومت اور افغان سیکیورٹی فورسز کی مدد جاری رکھنا انتہائی ضروری ہے اس وقت تک جب تک دہشت گرد وہاں سے چلے نہیں جاتے، ہمیں افغان فورسز کو مزید تربیت دینےکی ضرورت ہے اس حوالےسے افغان ایئرفورس کے لیے مزید 50اہلکار تعینات کیے جارہے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق 21فوجی کائونٹر ٹیررازم مشن، 15فوجی افغان آرمی آفیسر ٹریننگ اکیڈمی میں تربیت دینے کے لیے اور 13فوجی نیٹو ریسالٹ سپورٹ مشن میں تعینات کیے جارہے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق یہ فوجی جلد ان 450اہلکاروں سےجا ملیں گے جو افغانستان میں پہلے سےموجودہیں تاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی مدد کریں گے تاہم برطانوی عسکری حکام کاکہنا ہے کہ اضافی تعیناتی کے تحت بھیجے جانے والے اہلکار طالبان کے خلاف آپریشنز میں خود حصہ نہیں لیں گے۔

یاد رہے کہ برطانوی فوج کا رواں سال افغانستان سے انخلاء کا ارادہ تھا تاہم فوج کے قیام میں 2017ء تک توسیع کردی گئی۔

Comments

- Advertisement -