تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

ابوظہبی: واٹس ایپ پرخاتون کوہراساں کرنے والا ملک بدر

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ عدالت نے خاتون کو واٹس ایپ پر ہراساں کرنے والے کو 5 ہزار درہم اور ملک بدری کی سزا سنادی۔

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں موجود اماراتی خاتون نے پولیس کو ایک عربی شخص کی جانب سے بے ہودہ اور فحش پیغامات واٹس ایپ پر بھیجنے سے متعلق شکایت درج کرائی جس پر کارروائی کرتے ہوئے مقامی عدالت نے ملزم کو 5 ہزار درہم جرمانے اور ملک بدر کرنے کی سزا سنائی۔

ملزم نے مقامی عدالت کے فیصلے کے خلاف متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ عدالت سے رجوع کیا جس پر کارروائی کرتے ہوئے اعلٰیٰ عدالت نے بھی مقامی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا اور ملزم کو زر جرمانہ جمع کرانے اور ملک چھوڑنے کی ہدایت کی۔

عدالت میں مدعی خاتون کا کہنا تھا کہ ملزم کے واٹس ایپ پر بھیجے گئے بے ہودہ اور فحش پیغامات نے ذہنی اذیت میں مبتلا کیے رکھا اور میں شدید ڈپریشن میں چلی گئی جس کے باعث کہیں آنے جانے سے کترانے لگی اور سماجی رابطے محدود کردیے۔

عدالت نے ملزم کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت جرم ثابت ہونے پر 5 ہزار درہم جرمانے اور فوری طور پر ملک بدری کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ محکمے کو فیصلے پر جلد از جلد عمل درآمد کرنے کی ہدایت جاری کی۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں خواتین کو ہراساں کرنے پر سخت قوانین کے تحت سزا دی جاتی ہے تاہم مذکورہ مقدمے میں خاتون کی جانب سے ملزم کو معاف کردینے اور مقدمے کی پیروی ترک کرنے کے باعث کم سے کم سزا سنائی گئی۔

Comments

- Advertisement -