22.4 C
Dublin
بدھ, مئی 15, 2024
اشتہار

کوئٹہ فائرنگ، تین پولیس اہلکارجاں بحق، ایک شہری زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : سریاب روڈ پر پولیس ناکے پرنامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار جاں بحق جب کہ ایک راہگیر زخمی ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سریاب روڈ پر پولیس چوکی کے نزدیک ناکے پر موجود پولیس وین پر موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین اہلکارجاں بحق اور ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا جب کہ ایک راہگیر بھی زخمی ہے۔

ریسکیو ادارے نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر تین پولیس اہلکاروں اور ایک شہری راہگیرکوشدید زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے تینوں پولیس اہلکار خالقِ حقیقی سے جا ملے جب ایک ایک راہگیرکو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں طبی امداد دی جاری ہے۔

- Advertisement -

پولیس نے جائے حادثہ کا محاصرہ کر کے قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے اور مشتبہ افراد کے کوائف چیک کیے جا رہے ہیں تاہم ابھی تک کسی گرفتاری کی کوئی اطلاع نہیں آئی ہے۔

یاد رہے اس وقت کوئٹہ میں ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے اس کے باوجود موٹر سائیکل سواروں کا بآسانی سریاب روڈ پرآنا اور ناکے پر موجود پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا اعلیٰ پیمانے پر نوٹس لیا گیا ہے اور تحقیقات کے دائرے کار کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں