تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

ٹوئٹر نے دہشتگردی کو فروغ دینے پر 2لاکھ سے زائد اکاونٹس بند کردیئے

کیلیفورنیا : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ چھ ماہ میں دو لاکھ سے زائد ایسے اکاونٹس بند کردیئے گئے ہیں، جو سوشل میڈیا کے زریعے دہشتگردوں کو فروغ دے رہے تھے۔

twiter-a

ٹویٹر کی جانب سے پیغام میں کہا گیا ہے کہ ہم ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں اس بات پر قائم رہیں گے کہ اپنے ادارے کو دہشتگرد کے لیئے استعمال نہ ہونے دیں، اس لئے گزشتہ چھے ماہ میں دو لاکھ پینتیس ہزار ایسے اکاونٹس بند کیئے گئے ہیں، جو کسی بھی طرح سے دہشتگردی کو فروغ دے رہے تھے۔

ویب سائٹ حکام کے مطابق یہ اقدام سوشل میڈیا پر دہشتگردی کی حمایت بڑھ جانے کے بعد اٹھایا گیا، جن میں سوشل میڈیا کو دہشتگردوں کی مدد کے لیئے استعمال کرنا سامنے آیا تھا تاہم ابھی ہمارا کام مکمل نہیں ہوا اور ایسے تمام اکاونٹس کو بند کر دیں گے، جو ویب سائٹ کے قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ٹوئٹرانتظامیہ نے 2015 میں 3 لاکھ 60 ہزار ایسے مشتبہ اکاؤنٹس بند کئے تھے، جن کے بارے یہ شکایات موصول ہوئیں کہ یہ اکاؤنٹس دہشت گرد اور انتہاپسند تنظیموں اور ان کی کارروائیوں کو سپورٹ کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں بھی سوشل میڈیا کے غلط استعمال بارے سائبرکرائم ایکٹ منظورکیا جاچکا ہے جس کے تحت ایسے افرادکو سزادی جاسکتی ہے

Comments

- Advertisement -