تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

ترک صدر سعودی قطر تنازعے کے حل کے لیے متحرک

دوحہ : سعودیہ اور قطر تنازعہ کے حل کے لیے سرگرم ترک صدر رجب طیب اردوگان سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ اور کویت کے امیر سے ملاقات کے بعد قطر پہنچ ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترک صدرطیب اردوگان اپنے خلیجی ممالک کے دو روزہ دورے کے بعد آج قطر پہنچ گئے ہیں جہاں وہ امیرِ قطر سے ملاقات کریں گے اور سعودی قطر تنازعہ پر اپنی کاوشوں سے آگاہ کرتے ہوئے ممکنہ حل کے لیے تبادلہ خیال کریں گے۔

خیال رہے کہ قطر اور سعودی عرب سمیت خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک میں تنازع کے حل کے لیے کوششوں میں مصروف طیب ردوگان نے اپنے 2 روزہ دورے کے دوران سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ اور کویت کے امیر سے ملاقات کیں اور خلیجی ممالک کے تنازعہ کی حل پر بات چیت کی۔

یاد رہے کہ سعودیہ عرب سمیت 7 عرب ممالک نے قطر پر دہشت گردوں کی معاونت اور سہولت کاری کا الزام لگا کر سفارتی تعلقات منقطع کرکے سرحدیں بند کردیں تھیں اور قطر کے شہریوں کو جلد ازجلد ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی تھی۔

Comments

- Advertisement -