تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

صدرٹرمپ کا ٹویٹراکاؤنٹ11منٹ کے لئے بند ، اہلکار کی ملازمت کا آخری دن

واشنگٹن : امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کا ٹویٹراکاؤنٹ کچھ دیر کے لئے بند کردیا گیا، صدرٹرمپ کا اکاؤنٹ بند کرنے والے اہلکارکا ٹویٹر میں ملازمت کا آخری دن تھا۔

تفصیلات کے مطابق بات بات پرٹوئٹ کرنے والے امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کا ٹویٹر اکاؤنٹ پورے گیارہ منٹ تک بند رہا، اس دوران صدرٹرمپ کے اکاؤنٹ پرمعذرت یہ پیج موجود نہیں ہے کا پیغام دکھائی دیتا رہا۔

ٹویٹرانتظامیہ نے اکاؤنٹ بند ہونے کی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا ڈونلڈٹرمپ کا ٹویٹر اکاؤنٹ ایک ملازم کی غلطی کی وجہ بند ہوگیا تھا، ٹرمپ کا اکاؤنٹ پورے گیارہ منٹ تک بند رہا، جسے اب بحال کردیا گیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جس اہلکارنے ٹرمپ کا اکاؤنٹ بند کیا تھا، وہ اس کی ملازمت کا آخری دن تھا اور مزید تفتیش کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ صدرٹرمپ ٹویٹر پر بہت متحرک ہیں اوران کو فالو کرنے والوں کی تعداد چار کروڑسے زائد ہے۔ ٹرمپ نے 2009 میں ٹویٹر اکاؤنٹ بنایا تھا۔

اکاؤنٹ بحالی کے بعد صدرٹرمپ نے پہلا ٹوئٹ ری بپلکن پارٹی کے نئے ٹیکس پلان سے متعلق کیا۔

یاد رہے بھی سماجی رابطے کی معروف سائٹ ٹویٹر کے ترجمان نے ڈونلڈٹرمپ کوخبردار کیا تھا کہ اگرانہوں نے ٹویٹرکے قوانین کو توڑا تو ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ بند کر دیا جائے گا۔


مزید پڑھیں : نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کو ٹویٹرکی وارننگ


انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اشتعال انگیزی،ہراساں کرنے اور نفرت انگیز ٹوئٹس کرنے کی کسی کو اجازت نہیں ہے، کسی نے بھی ٹویٹرقوانین کی خلاف ورزی تواس کے خلاف ایکشن لینے کے مجاز ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -