تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

امریکی صدر ٹرمپ کا ایچ 4ویزا کے حامل افراد کو ملازمت سے روکنے کا فیصلہ

واشنگٹن: امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن کو مزید مشکلات سے دوچار کرتے ہوئے ایچ 4 ویزا کے حامل افراد کوملازمت سے روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹرمپ کی صدارت میں تارکین وطن پے درپے پابندیوں کا شکار ہے ، چھ مسلمان ملکوں پر ویزا پابندی کے بعد اب ایچ 4 ویزا رکھنے والوں کو ملازمت سے روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹرمپ انتظامیہ نے ایچ فورویزا کے حامل افراد کی ملازمت پر پابندی عائد کرنے کے لئے واشنگٹن کی عدالت میں اپیل کردی۔

ایچ ون بی ویزے کے تحت امریکی کمپنیاں دنیا بھر سے مختلف شعبوں میں مہارت رکھنے والے افراد کو ملازمت کے مواقع فراہم کرتی ہیں اور ایچ فورویزا ان افراد کے اہلخانہ کو امریکا میں ملازمت کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

خیال رہے کہ ایچ فور ویزا پر ملازمت کی اجازت اوباما انتظامیہ نے دی تھی، خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ٹرمپ امریکا کے سابق صدر اوباما کی جانب سے غیر ملکی ہنرمندوں کو دی جانے والی یہ سہولت بھی چھین سکتے ہیں، اگر ایسا ہوا تو اس سے پاکستانیوں سمیت لاکھوں غیر ملکی ورکرز متاثر ہوں گے۔

دوسری جانب تارکین وطن کی حمایت کرنے والے متعدد گروپس نے ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔


مزید پڑھیں : امریکا میں‌ 6 مسلم ممالک کے شہریوں‌ کا داخلہ بند، نیا حکم جاری


یاد رہے کہ کچھ روز قبل ٹرمپ نے مسلمان مہاجرین کی امریکا آمد پر پابندی عائد کرتے ہوئے نیا حکم نامہ جاری کیا تھا ، جس کے مطابق ایران، شام، یمن، سوڈان، صومالیہ اور لیبیا کے شہریوں کا امریکا میں داخلہ ممنوع ہوگا۔

اس بار سات کے بجائے چھ مسلم ممالک پر پابندی کی گئی ہے اور عراق کا نام نکال دیا ہے عراق کے گرین کارڈ ہولڈر اور ویلڈ ویزا ہولڈرز کو امریکا آنے کی اجازت ہوگی پہلے کی طرح اس حکم نامے کی مدت بھی آج سے اگلے 90 دنوں کے لیے ہے۔

Comments

- Advertisement -