تازہ ترین

امریکا آنے والے مسافروں کو اب سیکیورٹی انٹرویو دینا ہوگا

واشنگٹن : امریکہ جانے والے مسافروں کو نئی مشکلات کاسامناکرنا ہوگا، امریکا میں داخل ہوتے وقت اب سیکورٹی انٹرویو دینا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے امریکہ میں داخلے قبل نئے سیکیورٹی قوانین متعارف کرادئیے ہیں، ترجمان امریکی ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی ایڈمسٹریشن کے مطابق نئے قوانین کے تحت امریکہ میں داخلے سے قبل ائیرپورٹ پر مسافروں کی کڑی اسکرینگ کی جائے گی جبکہ مسافروں کے لئے سوالنامہ بھی تیار کر لیا گیا ہے۔

امریکی ائیرلائن کا عملہ نئے سیکیورٹی اقدا مات کے تحت مسافروں کا انٹرویو لے سکے گا، مطمئن نہ ہونے کی صورت میں مسافر کو آف لوڈ کردیا جائے گا۔

ان قوانین کا اطلاق روزانہ امریکہ آنے والی تمام اکیس سو فلائٹ پر ہوگا، دنیا بھر سے آنے والی پروازوں کو نئے سیکیورٹی اقدامات پر عمل درآمد کی ہدایات کردی گئیں ہیں، ، نئے قوانین سے روزانہ امریکا آنے والے تقریباً 3لاکھ25ہزارمسافرمتاثرہوں گے۔

نئے قوانین کے پیش نظر امریکا جانے والے مسافروں کو ایئرپورٹس پر طویل انتظار کرنا پڑے گا، نئے قواعد کا مقصد انسداد دہشت گردی اقدامات کو مزید سخت کرنا ہے۔


مزید پڑھیں : امریکہ آنےوالی پروازوں پرالیکٹرانک اشیاءلانےپرپابندی کافیصلہ


یاد رہے اس سے قبل امریکہ آنے والی پروازوں پر الیکٹرانک اشیاء لانے پرپابندی کا فیصلہ کیا گیا تھا ، امریکی حکام کا کہنا تھا کہ سیکورٹی خدشات کی بنا پرامریکہ آنے والے مسافروں کو زیادہ برقی آلات لے جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 7 مسلمان ممالک کے شہریوں کی امریکا آمد پر پابندی عائد کی تھی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -