تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن پاکستان پہنچ گئے۔ دفتر خارجہ کے حکام نے امریکی وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن پاکستان پہنچ گئے جہاں نور خان ایئر بیس پر دفتر خارجہ کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔

ریکس ٹلرسن اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، وزیر خارجہ خواجہ آصف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ سے ملاقات کریں گے۔

امریکی وزیر خارجہ ایک روزہ دورے کے دوران پاکستان کی سول اور عسکری قیادت سے باہمی تعلقات، افغانستان میں امن اور اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ان کے دورہ پاکستان کے ایجنڈے میں پاک امریکا تعلقات، افغانستان میں قیام امن، دہشت گرد گروہوں کے خلاف مشترکہ ایکشن اور خطے میں سلامتی کے امور بھی زیر غور آئیں گے۔

خیال رہے کہ امریکی وزیر خارجہ کو خواجہ آصف نے 14 اگست اور چار اکتوبر کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی تھی جبکہ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس دسمبر میں پاکستان آئیں گے۔

گزشتہ دنوں ریکس ٹلرسن نے امریکی نژاد مغوی خاندان کی بازیابی پر حکومت پاکستان اور پاک فوج کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا پاکستان کی حکومت اور فوج کی طرف سے تعاون پر بھی ان کا دل کی گہرائی سے شکر گزار ہے۔

تاہم ایک روز قبل امریکی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے، اب پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات انسداد دہشت گردی کے خلاف کارروائی سے مشروط ہوں گے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -