تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

بھارتی فوج کی بربریت،تین حریت پسند شہید

نئی دہلی : بھارتی فوج نے حزب المجاہدین کے معروف کمانڈر برہان وانی سمیت 3 حریت پسندوں کومقابلے میں شہید کرنے کا دعوی کیا ہے۔

انڈین نجی چینل ’’این ڈی ٹی وی ‘‘ کے مطابق بھارتی فوج کشمیری حریت پسند نوجوان ہان وانی سمیت تین ساتھیوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے،ہلاک ہونے والے تینوں حریت پسند بھارتی فوج کو کئی سالوں سے مطلوب تھے جن کی گرفتاری کے لیے بھارتی فوج نے کئی بار کارروائیاں کیں تا ہم ہر بار حریت پسند برہان وانی چکمہ دینے میں کامیاب ہو جاتا تھا۔

 

بھارتی فوج کے ترجمان کے مطابق سوشل میڈیا پر نوجوانوں کو کشمیری جہادی تنظیم ’’حزب المجاہدین میں شامل ہونے کے لئے اکسانے والے نوجوان حریت پسند مجاہد برہان وانی پر بھارتی حکومت نے زندہ و مردہ گرفتاری پر 10لاکھ روپے انعام بھی رکھا ہوا تھا۔ burhan

2010 میں اپنے بھائی کی بھارتی فوج کے ہاتھوں شہادت کے بعد آزادی کشمیر کی تحریک میں شامل ہو نے والے حریت پسند برہان وانی جنوبی کشمیر کے علاقے ترال کا رہائشی تھا اُس کے والد ایک سرکاری ملازم ہیں،برہان وانی تحریک آزادی کشمیر میں کافی فعال اور کشمیری نوجوانوں میں کافی مقبول تھا وہ حریت پسندوں کا رول ماڈل بنتا جا رہا تھا اور نوجوان اُس سے متاثر ہو کرآزادی کشمیر کی تحریک میں شامل ہو رہے تھے۔

 

حریت پسند رہنما کی شہادت کے بعد پولیس ٹیمیں حرکت میں آ گئیں اور گاؤں ترال کے خارجی و داخلی راستوں کو بند کر دیاہے۔

burhan 2

دوسری جانب ممتاز حریت پسند رہنما سید علی گیلانی نے حزب المجاہدین کے کارکن کی فوج کے ہاتھوں شہادت پر آج کشمیر بھر میں ہڑتال کی اپیل کی ہے جس کے باعث آج ہونے والی بورڈ کے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں اور مقبوضہ کشمیر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -