تازہ ترین

یونس خان کاریٹائرمنٹ کااعلان‘ ویسٹ انڈیز سیریزآخری ہوگی

لاہور: ٹیسٹ کرکٹر یونس خان نے کپتان مصباح الحق کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کااعلان کردیا۔ویسٹ انڈیز کےخلاف ٹیسٹ سیریزان کےکرکٹ کیریئر کی آخری سیریز ہوگی۔

تفصیلات کےمطابق ٹیسٹ کرکٹر یونس خان نےکراچی میں پریس کانفرنس کےدوران ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کااعلان کردیا۔ویسٹ انڈیز کےخلاف ٹیسٹ سیریز ان کی آخری سیریز ہوگی۔

خیال رہےکہ ٹیسٹ کرکٹریونس خان نےرواں سال جنوری میں اعلان کیاتھاکہ وہ مزید دوسال کھیل سکتےہیں۔

ذرائع کاکہناہےکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین یونس خان قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی قبول کرنےکےلیےبھی تیارتھے۔

خیال رہےکہ قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سیلکٹر انضمام الحق نےدورہ ویسٹ انڈیزکےبعدنئی ٹیم بنانےکااشارہ دیاتھا۔

یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز سے صرف 23رنز کی دوری پر ہیں جبکہ وہ اپنے کریئر کے آخری ٹیسٹ سیریز ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلیں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نےٹیسٹ کرکٹ میں 34 سنچریاں اور 32نصف سنچریاں اسکور کیں۔ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑاانفرادی اسکور 313رنز ہے۔


ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا ریٹائرمنٹ کا اعلان


یاد رہےکہ دو روز قبل قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کیاتھا۔


مصباح الحق اور یونس خان وزڈن کے 5 بہترین کرکٹرز میں شامل


واضح رہےکہ مصباح الحق کو وزڈن کرکٹرز آف دی ایئر 2017 میں دنیا کے5 بہترین کھلاڑیوں میں بھی شامل کیا جا چکا ہے۔

Comments

- Advertisement -