site
stats
کھیل

بھارتی کرکٹر کار حادثے میں بال بال بچ گئے

نئی دہلی: بھارتی ٹیم کے اسٹار کرکٹر سریش رائنا کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تاہم خوش قسمتی سے وہ بالکل محفوظ رہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے باز غازی آباد سے کرکٹ میچ کھیلنے کے لیے کانپور جارہے تھے کہ راستے  میں اُن کی گاڑی کا ٹائر اچانک پھٹ گیا اور گاڑی کنٹرول سے باہر ہوگئی۔

بھارتی کرکٹر خوش قسمتی سے اس حادثے میں محفوظ رہے اور انہیں کوئی خراچ تک نہیں آئی تاہم اُن کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا، کانپور پولیس کے مطابق سریش رائنا حادثے میں بالکل محفوظ ہیں اور انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اگر گاڑی کی اسپیڈ تھوڑی بہت بھی تیز ہوتی تو خطرناک نتائج سامنے آسکتے تھے تاہم یہ خوش قسمتی ہے کہ سریش نے حادثے کے فوری بعد گاڑی کچے کی طرف گھما دی۔

حادثے کے بعد مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی تو ریسکیو اداروں سمیت پولیس کی نفری جائے حادثہ پر پہنچی جس کے بعد معلوم ہوا کہ متاثرہ گاڑی سریش رائنا کی ہے اور اُن کے پاس کوئی دوسرا ٹائر بھی موجود نہیں ہے۔

پولیس نے کرکٹر کے لیے دوسری گاڑی کا انتظام کیا جس کے بعد وہ اپنے گھر پہنچے، حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد رائنا کے مداح پریشان ہوگئے اور اُن کی خیریت دریافت کرنے لگے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2017 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top