تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سپریم کورٹ کل سے شریف خاندان کے خلاف حدیبیہ کیس کی سماعت کرے گا

اسلام آباد: شریف خاندان کے خلاف حدیبیہ پیپرملز کی آڑ میں منی لانڈرنگ کے اہم ترین کیس سماعت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان حدیبیہ پیپر ملز کی آڑ میں سواارب روپےکی منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کرے گا‘مقدمے میں نواز شریف‘ شہباز شریف‘ حمزہ شہباز اور مریم صفدر نامزد ہیں۔

حدیبیہ ریفرنس سترہ سال پہلےسن دوہزارمیں وزیرخزانہ اسحاق ڈارکے اعترافی بیان پرنیب نےدائرکیاتھا۔انہوں نےبیان میں نوازشریف کے دباؤپرشریف فیملی کے لیے ایک ارب چوبیس کروڑ روپےکی منی لانڈرنگ اورجعلی اکاؤنٹس کھولنےکااعتراف کیاتھا۔

شریف برادران کی جلاوطنی کے سبب کیس التواءمیں چلا گیا تھا ۔ سنہ 2011 میں شریف خاندان نے اس کیس کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا‘ عدالتِ عالیہ نےاحتساب عدالت کوکیس پرمزیدکارروائی سےروکا۔

نیب کی حدیبیہ پیپرملز سے متعلق سپریم کورٹ میں اپیل سماعت کے لیے منظور*

ہائی کورٹ کے دورکنی بینچ کےدرمیان نیب کی اہلیت پر فیصلہ ایک ایک ووٹ سے ٹائی ہوگیا‘ مئی دوہزارچودہ میں ریفری جج نے ٹیکنیکل بنیادوں پرشریف خاندان کے خلاف کیس ختم کردیا اور اس وقت نیب نےفیصلےکو چیلنج نہ کر نے کا فیصلہ کیا۔

پاناماکیس کی تحقیقات کےدوران جےآئی ٹی کےہاتھ مزیدشواہدلگے‘ جس کے بعد سپریم کورٹ کےحکم پرنیب نےحدیبہ کیس کھولنےکی درخواست دائر کردی۔ اور اب پاکستان کی تاریخ کے اس بڑے مقدمے کی سماعت کل سے شروع ہوگی۔

دوسری جانب مریم صفدر کے مسلسل عدلیہ مخالف بیانات پرکل ان کے خلاف توہین عدالت کیس کی بھی سماعت ہونے جارہی ہے۔حسن اور حسین کوتیس روز میں پیش ہونے کی احتساب عدالت کی ڈیڈ لائن بھی ختم ہوگئی ہے‘ بارہ اکتوبر کو اشتہاری قرار دینے کا نوٹس دیا گیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -