تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کوئٹہ فائرنگ، ایس پی قائدآباد سمیت 4 پولیس اہلکارشہید

کوئٹہ: کلی دیبہ کے قریب فائرنگ کے نتیجے ایس پی قائدآباد سمیت 4 پولیس اہلکارشہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں کلی دیبہ کے قریب مسلح افراد نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شہید جبکہ ایس پی قائد آباد مبارک شاہ فائرنگ شدید زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے ایس پی قائد آباد کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کلی دیبہ کے قریب کی گئی جس سے 4 پولیس اہلکار شہید ہوئے۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سےفرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر کے قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان انوارالحق کاکڑ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ  ایس پی قائدآباد سمیت4اہلکاروں کی شہادت کی اطلاعات ہیں،  دشمن ہمارا مورال ڈاؤن کرنے کیلئے نشانہ بنا رہے ہیں، ہماراعزم پختہ ہے،دہشت گردوں کا صفایا کریں گے۔

انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ شایدنئےگروپ سامنےآنےکی کوشش کررہےہیں،  دہشت گردوں کاقلع قمع کریں گے، قانون نافذ کرنے والے ادارے بہترین کام کر رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری کی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے سیکیورٹی اہلکاروں پرفائرنگ میں ملوث ملزمان کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی اور کہا کہ بدامنی، خوف پھیلانے والوں کے مقاصد کو ناکام بنایا جائیگا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -