تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

ڈاکٹررتھ فاؤ کی قومی اعزاز کے ساتھ تدفین

کراچی: جذام کے مریضوں کے لیے مسیحا‘ میری ایڈیلیڈ سوسائٹی کی سربراہ ڈاکٹر رتھ فاؤ کی گورا قبرستان میں قومی اعزاز کے ساتھ تدفین کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانیوں کی مُحسن، ڈاکٹر رتھ فاؤکی گورا قبرستان میں قومی اعزاز کے ساتھ تدفین کی گئی جس میں صدر مملکت ممنون حسین، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ایئر چیف مارشل سہیل امان نے شرکت کی۔

گورنرسندھ محمد زبیر، وزیراعلیٰ سندھ، کورکمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ، میئر کراچی، پاکستان میں جرمن سفیر سمیت دیگر اعلیٰ سماجی و سیاسی شخصیات بھی آخری رسومات میں شرکت کی۔

سینٹ پیٹرک کیتھیڈرل میں ڈاکٹررتھ فاؤ کی آخری رسومات ادا کی گئیں جبکہ وصیت کےمطابق ڈاکٹررتھ فاؤ کی تدفین سرخ جوڑےمیں کی گئی۔

ڈاکٹر رتھ فاؤ 9 ستمبر1929 کو جرمنی کے شہر لیپ زگ میں پیدا ہوئیں تھیں۔ ڈاکٹر رتھ فاؤ 1960 میں پاکستان آئیں اور پھر جذام کے مریضوں کے لیے اپنی ساری زندگی وقف کردی تھی۔ وہ جذام کو مریضوں کو مفت سہولیات فراہم کرتی تھیں۔


ڈاکٹر رتھ فاؤ کی آخری رسومات، تیاریاں مکمل


عالمی ادارہ صحت کی جانب سے 1996ء میں پاکستان کو کوڑھ کے مرض پر قابو پالینے والے ممالک میں شامل کیا گیا۔ پاکستان کو یہ اعزاز دلانے میں ڈاکٹررتھ فاؤ نے سب سے اہم کردار اداکیا۔

انسانیت کی اس عظیم خادمہ ڈاکٹر رتھ فاؤ کو1998 میں اعزازی پاکستانی شہریت دی گئی جبکہ انہیں ہلال امتیاز، ستارہ قائد اعظم ، ہلال پاکستان اورلائیو اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔


جذام کے مریضوں کی مسیحا’ڈاکٹررتھ فاؤ‘ہم میں نہ رہیں


یاد رہے کہ میری ایڈیلیڈ سوسائٹی آف پاکستان کی سربراہ اورملک میں جذام کےمرض کے خاتمے کے لیے جدوجہد کرنے والی جرمن خاتون ڈاکٹررتھ فاؤ کی گزشتہ کئی ماہ سے طبیعت ناساز تھی اور وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھیں۔

تدفین میں پاک بحریہ کی معاونت، سیکیورٹی فراہم

دریں اثنا ڈاکٹر رْتھ فاوٴ کی سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین میں پاک بحریہ نے بھی معاونت کی اور پاک بحریہ کے دستے نے ڈاکٹر رْتھ فاوٴ کی آخری رسومات کے انتظامی امور اور سیکیورٹی میں تعاون فراہم کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ کی جانب سے ڈاکٹر رْتھ فاوٴکی آخری آرام گاہ پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی گئی، ڈاکٹر رْتھ فاوٴ کی آخری رسومات میں چیف آف دی نیول اسٹاف کی نمائندگی پاک بحریہ کے چیف آف اسٹاف کی۔

ترجمان کے مطابق ڈاکٹر رْتھ فاو ٴکی آخری رسومات میں پاک بحریہ کے اعلیٰ افسران اور عہدے داروں نے بھی شرکت کی۔

چیف آف دی نیول اسٹاف کی جانب سے پاک بحریہ کے چیف آف اسٹاف وائس ایڈمرل ظفر محمود عباسی پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔ ڈاکٹر رْتھ فاوٴ کی آخری رسومات میں کمانڈر پاکستان فلیٹ، کمانڈر کراچی اور کمانڈر لاجسٹکس بھی شامل تھے۔

پاکستان کسٹم کا رتھ فاؤ کو خراج عقیدت

پاکستان کسٹم نے عظیم سماجی کارکن اور مسیحا ڈاکٹر رتھ فاؤ کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور ادارے کی جانب سےان کی آخری آرام گاہ پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔

پاکستان کسٹم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قوم کی اس محسنہ کی صحت کے شعبہ میں بے مثال اور گراں قدر خدمات کا اعتراف کرتے ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -