تازہ ترین

عوامی ٹرین میں سانپ، نوجوان کی بہادری نے سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

جکارتہ: اگر کسی شخص کو سانپ کی موجودگی کا علم  ہوجائے تو وہ اُس مقام سے ہٹ جانے میں ہی عافیت سمجھتا ہے کیونکہ اُسے یہ اندیشہ ہوتا ہے کہ اگر سانپ نے ڈس لیا تو جان بھی جاسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سانپ دیکھ کر ہر شخص خوف زدہ ہوجاتا ہے اگر کبھی بس یا ٹرین میں سفر کے دوران آپ کے قریب 3 سے 4 فٹ لمبا سانپ موجود ہو تو آپ کی کیفیت کیا ہوگی؟۔

سانپ بڑا ہو یا معمولی اسے خوف کی علامت ہی سمجھا جاتا ہے تاہم انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ سے تعلق رکھنے والے لڑکے نے اپنی بہادری سے سب کو متاثر کردیا۔

یہ بھی دیکھیں: کمرے سے خطرناک زہریلا سانپ برآمد

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے مطابق مذکورہ ٹرین جکارتہ سے بوگور کے علاقے کی طرف جارہی تھی کہ اچانک ڈبے میں سانپ کی موجودگی کا شور سنائی دیا جس کے بعد ریل کو ہنگامی اقدامات کے تحت فوری طور پر روکا گیا۔

انتظامیہ کے مقرر ہ لوگوں نے چھت سے لپٹے سانپ کو اتارنے کی کوشش کی مگر وہ ناکام رہے اسی دوران ایک نوجوان نے ہمت کی اور سب کو حیران کردیا۔

اسے بھی دیکھیں: بہادر نوجوان نے اژدھا پکڑ لیا، ویڈیو وائرل

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان نے چابق دستی سے سانپ کو  دُم سے پکڑا اور ساتھ ہی اُسے زمین پر زور سے پٹخہ جس کے بعد وہ مرگیا اور پھر سانپ کو ریل کے ڈبے سے باہر پھینک دیا گیا۔

نوٹ: اگر کبھی آپ کو ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑے تو براہ کرم اس طرح کے اقدام سے گریز کریں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -