تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

خبردار! سگریٹ نوشی آپ کی صحت کے لئے مضر ہے

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں انسداد تمباکو نوشی کا عالمی دن آج اتوار کو منایا جارہا ہے اس دن کے منانے کا مقصد تمباکو نوشی سے انسانی صحت کو لاحق خطرات اور اس کے مضراثرات کے متعلق عوام کو آگاہی فراہم کرنا ہے۔

اس سلسلے میں ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں محکمہ صحت اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز، واکس اور مختلف تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین تمباکو نوشی کی تباہ کاریوں پرتفصیل سے روشنی ڈالیں گے۔

دنیا بھرمیں تمباکو کے استعمال سے اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، پاکستان میں تمباکو نوشی پر کنٹرول کے دعوے تو کئے جاتے ہیں لیکن اس میں خاطر خواہ کامیابی نہیں نظرنہیں آرہی ہے۔ سگریٹ، بیڑی، سگار، پان، نسوار اور دیگر کئی طرح سے تمباکو کے استعمال سے منہ، حلق اور پھیپھڑوں کا سرطان پھیلتا ہے۔ تحقیق سے ثابت ہوگیا ہے کہ نوے فیصد سرطان کی وجہ تمباکو نوشی ہے۔

پاکستان میں تمباکو نوشی سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں ہرسال اضافہ ہورہا ہے،جبکہ دنیا بھرمیں اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد سالانہ چون لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔ انسداد تمباکو نوشی کے لئے حکومت نے سگریٹ کے پیکٹ پر رنگین تصویری تنبیہی پیغامات بھی پرنٹ کرا دیئے ہیں پاکستان دنیا میں ایسا کرنے والا 23واں ملک ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ ایسے تصویری پیغامات سے تمباکو نوشی کے خلاف عوام میں شعور بیدار کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اگرچہ عوامی مقامات میں سگریٹ نوشی پر عائد پابندی کے نفاذ کیلئے حکومت کی جانب سے وقتا فوقتا اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ تاہم تاحال ان پر موٴثر عمل درآمد ممکن نہیں ہو سکا۔

آغا خان یونی ورسٹی اسپتال سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرجاوید اے خان نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’جو لوگ مستقل سگریٹ نوشی کی عادت میں مبتلا ہیں ان کے لئے میراپیغام ہے کہ اس عادت کو ابھی ترک کردیں‘‘۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’ عموماً لوگ سگریٹ نوشی سے متعلق جاری کئے جانے والے انتباہات کو سنجیدگی سے نہیں لیتے لیکن ان کو اندازہ نہیں ہے کہ سگریٹ نوشی کے انسانی صحت پر کس قدر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں‘‘۔

عالمی ماہرین صحت کے مطابق تمباکو نوشی دنیا بھر میں ہائی بلڈ پریشر کے بعد اموات کی دوسری بڑی وجہ ہے۔ تمباکو نوشی کے باعث مہلک بیماریوں کے پیش نظر حکومت پاکستان نے انسداد تمباکو نوشی آرڈیننس 2002ء کے تحت تمباکو نوشی کی تشہیر پر  پابندی عائد کر رکھی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے ممبران نے 1987ء میں دنیا بھر میں ترک تمباکو نوشی کا دن منانے کا فیصلہ کیا جس کا مقصد دنیا بھر کی حکومتوں کو تمباکو نوشی کے مہلک اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات کرنے کی جانب توجہ مبذول کروانا تھا جس کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ہرسال اکتیس مئی کو ترک تمباکو نوشی کا دن منایا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں