تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

بل کی ادائیگی کے لیے نیا سسٹم متعارف

بیجنگ: چین کی ایک کمپنی نے بل کی ادائیگی کے لیے نیا سسٹم متعارف کروادیا جس کے بعد اب کریڈٹ کارڈ یا کیش کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں بسنے والے لوگ کیش اور بینک کارڈ اپنے پاس رکھنے سے گھبراتے ہیں اسی وجہ سے سائنسی ماہرین تجربات کر کے ادائیگیوں کے لیے نت نئے طریقے متعارف کروارہے ہیں۔

بینک کارڈز کے متعارف ہونے سے قبل لوگ کیش رکھنے سے کتراتے تھے جسے دیکھتے ہوئے ماہرین نے بینک کارڈ کا کامیاب تجربہ کیا جو اب دنیا کے تمام ہی ممالک میں استعمال کیا جارہا ہے۔

پڑھیں: اے ٹی ایم کارڈ استعمال کرنے والے محتاط ہوجائیں

بینک ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈز کے غلط استعمال سے صارفین پریشان ہوئے تو سائنسی ماہرین اس پریشانی کو بھی دور کرنے کی کوشش میں لگے رہے تاہم اب چین میں کامیاب تجربے کے بعد بل کی ادائیگی کے لیے نیا سسٹم متعارف کروادیا۔

چین کے ایک ریسٹورنٹ میں تجرباتی طور پر یہ سسٹم نصب کیا گیا ہے جس کے تحت ہوٹل میں کھانا کھانے والے شخص کو کیمرے کے سامنے کھڑا ہونا ہوگا اور پہچان کے بعد اُس کے بل کی رقم ادا ہوجائے گی جو بعد میں بینک اکاؤنٹ سے کاٹ لی جائے گی۔

ویڈیو دیکھیں

کمپنی کے مطابق اب صارفین کو کیش، بینک کارڈ یا موبائل ڈیوائس رکھنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ’اسمائل ٹو پے‘ نامی سہولت کے ذریعے اب وہ اپنے بل باآسانی ادا کرسکیں گے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -