23.4 C
Dublin
پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

نواز شریف سپریم کورٹ کو دھمکیاں دے رہے ہیں، سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ نواز شریف سپریم کورٹ کو دھمکیاں دے رہے ہیں، نواز شریف کے ریمارکس اعلیٰ عدلیہ کے خلاف اعلان جنگ ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ دھمکیوں سے احتساب کا عمل رکنے والا نہیں، نواز شریف عدلیہ کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ختم نبوت حلف نامہ ختم کرنے والوں کو تاحال سامنے نہیں لائی، حکومت ختم نبوت میں نقب لگانے والوں کو کیوں چھپارہی ہے؟ راجہ ظفر الحق کی صدارت میں کمیٹی کی رپورٹ بھی سامنے نہیں آئی۔

- Advertisement -

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اعلان کے باوجود قبائلی عوام کو کے پی کے میں انضمام کا حق نہیں دیا جارہا ہے، حکومت قبائلی عوام سے دھوکا اور وعدوں سے انحراف کررہی ہے۔

یہ پڑھیں: لڑائی فرد سے نہیں نظام سے ہے، سراج الحق

واضح رہے کہ سراج الحق نے کہا تھا کہ عوام کو تقسیم کرکے حکمران ہم پر مسلط رہنا چاہتے ہیں لیکن میں چوروں اور لٹیروں سے عوام کی جان چھڑانا چاہتا ہوں۔

یاد رہے کہ انہوں نے کہا کہ ہماری لڑائی ایک فرد سے نہیں بلکہ پورے نطام سے ہے اور یہ نظام چند خاندانوں کو مضبوط کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے بار بار حکومتیں بنائیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں