تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

حلیمہ یعقوب سنگاپورکی پہلی خاتون صدر منتخب

سنگاپور : سنگاپور کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون صدر منتخب ہوگئیں، حلیمہ یعقوب اس سے قبل پارلیمنٹ کی اسپیکر بھی رہ چکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سنگاپور کی مسلم خاتون کو47سال میں پہلی بار صدر منتخب کرلیا گیا۔ باسٹھ سالہ حلیمہ یعقوب واحد امیدوار ہیں جو خود کار طریقے سے انتخابات کے لئے کامیاب قرار پائیں۔

ان کے مد مقابل دو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی الیکشن ڈیپارٹمنٹ نے مسترد کردیئے تھے۔ یہ پہلی ملائشین خاتون ہیں جو اس منصب پر فائز ہوئیں۔

سنگاپور کی آٹھویں صدر منتخب ہونے والی حلیمہ یعقوب پیشہ کے اعتبار سے وکیل ہیں اور ہمیشہ حجاب میں رہتی ہیں، اس سے قبل ان کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ سال2013میں بھی پہلی خاتون اسپیکر پارلیمنٹ کے عہدہ پر بھی فائز رہ چکی ہیں۔

الیکشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نو منتخب صدر کی کامیابی کا باقاعدہ اعلان بدھ کے روز کیا جائے گا، حلیمہ یعقوب جمعرات کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گی۔

الیکشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ حلیمہ کی اہلیت کیلئے کمیونٹی کمیٹی نے تین سرٹیفکیٹ اور پی ای سی نے ایک سرٹیفکیٹ جاری کیاہے۔

علاوہ ازیں ان کے مد مقابل دو صدارتی امیدوار فریدخان62سالہ اور صالح67سالہ نے اعتراف کیا کہ ہمارے کاغذات مسترد ہوئے ہیں۔

دوسری جانب الیکشن ڈیپارٹمنٹ نے صدارتی الیکشن میں مسترد ہونے والے امیدواروں سے متعلق تفصیلات بتانے سے انکار کیا ہے تاہم اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسترد کردہ کوئی بھی امیدوار انفرادی طور پر اپنی تفصیلات ظاہر کرسکتا ہے۔

یاد رہے کہ سنگاپور میں اکثریت بدھ مت کے پیرو کاروں کی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -