تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کراچی: رینجرزکی کارروائی‘ انصارالشریعہ کےامیرسمیت 8 دہشت گرد ہلاک

کراچی: شہرقائد کے علاقے بلدیہ کالونی میں رینجرزاور سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ کالونی کی نواحی بستی رئیس گوٹھ میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم دہشت گرد تنظیم کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا جہاں ملزمان نے رینجرز پر فائرنگ کردی۔

رینجرزاور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر چلتا رہا، ابتدائی مقابلے میں پانچ دہشت گرد ہلاک اور تین کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق زخمی دہشت گردوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑگئے۔

سندھ رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں میں شہریار عرف ڈاکٹرعبداللہ ہاشمی بھی شامل ہے جو انصارالشریعہ کا امیر اور دہشت گرد حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔

ترجمان کے مطابق مقابلے میں ہلاک ہونے والے ایک اور دہشت گرد کی شناخت ارسلان بیگ کے نام سے ہوئی جو انصارالشریعہ کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا ممبر تھا جبکہ دیگر دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق مقابلے کے بعد رینجرزنے دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولا بارود برآمد کیا۔ دہشت گردوں سے مقابلے میں رینجرز کے دو اور پولیس کا ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔


پاکستان کراچی میں دہشت گردی کا بڑامنصوبہ ناکام


خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں پولیس نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے گولا بارود سے بھری گاڑی پکڑ کر کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد گرفتار کر لیے تھے۔

یاد رہے تین روز قبل کراچی کے علاقے مراد میمن گوٹھ میں دہشت گردوں اوررینجرزکے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

Comments

- Advertisement -