تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

منشیات کا استعمال، سندھ میں‌ طلباء کی بلڈ اسکریننگ کا فیصلہ

کراچی : سندھ حکومت نے سرکاری اور غیر سرکاری تعلیمی اداروں میں سال میں ایک بار طالب علموں کی مفت بلڈ اسکریننگ کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا جس میں ڈائریکٹر انسداد منشیات فورس میجر مسرت نواز، سیکریٹری صحت فضل پیچوہو، سیکریٹری داخلہ قاضی شاہد پرویز، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت اور اینٹی نارکوٹکس فورس کراچی کے کمانڈر نورالحسن نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ کے تمام سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی اداروں میں طلبا کے ہر سال خون کے نمونے لیے جائیں گے اور بنیادی صحت سے متعلق بالعموم اور نشہ آور چیزوں کے استعمال کی بالخصوص جانچ پڑتال کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے طالب علموں کی سالانہ بلڈ اسکریننگ کا فیصلہ ان خبروں کے منظرعام پر آنے کے بعد کیا جس میں بتایا گیا تھا کہ طالب علموں کی بڑی تعداد میں منشیات کا استعمال عام ہوگیا ہے اور کچھ تعلیمی اداروں نشہ آور چیزیں بآسانی دستیاب ہیں۔

اس موقع پر ڈائریکٹر اے این ایف نے بھی طالب علموں میں منشیات کے استعمال کے بڑھتے ہوئے رجحان کی تصدیق کرتے ہوئے اعداد و شمار پیش کیے اور سندھ کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کی روک تھام کے لیے تجاویز بھی پیش کیں۔

جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلٖڈ اسکریننگ سے طالب علموں کی صحت اور منشیات کے استعمال سے متعلق پتہ چل جائے گا اور بروقت علاج ممکن ہو سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ منشیات کی روک تھام کے لیے سندھ حکومت نے ڈرگ مافیا کے خلاف سخت آپریشن کا آغاز کر رکھا ہے جس کے لیے اے این ایف کا تعاون بھی شامل ہے اور کئی گروہ کو حراست میں بھی لیا جا چکا ہے۔

بعد ازاں سید مراد علی شاہ نے ڈائریکٹر اے این ایف کے ہمراہ لیاری میں منشیات کے علاج کے مرکز کا افتتاح بھی کیا، شہید بے نظیر بھٹو ماڈل آدکشن اینڈ ٹریٹمنٹ سینٹر ( مرکز برائے علاج منشیات و نشہ ) میں منشیات کے عادی مریضوں کو اس قبیح عادت سے جان چھڑوانے اور ذہنی و جسمانی بحالی کی سہولیات مہیا کی جائیں گی۔

Comments

- Advertisement -