تازہ ترین

پاک فوج تمام ریاستی اداروں کی حمایت جاری رکھے گی، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والےادارے اپنی عملداری کو تیز کریں، پاک فوج تمام ریاستی اداروں کے لیے حمایت جاری رکھے گی، ریاست کی مؤثرعملداری ریاستی قوانین کےنفاذ سے ہی ممکن ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کیا، پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایپکس کمیٹی اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی۔

اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی، کورکمانڈر وزیراعلیٰ سندھ، سیکریٹری داخلہ اورآئی جی سندھ شریک ہوئے، ایپکس کمیٹی کا اجلاس پانچ گھنٹے تک جاری رہا، اجلاس میں قومی ایکشن پلان پر عملدر آمد اور کراچی آپریشن کا بھی جائزہ لیا گیا۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ قانون کی عملداری کیلئے فوج ریاستی اداروں کی مدد کرے گی، دیرپا امن کا قیام ریاست کی رٹ سے ہی ممکن ہے، انہوں نے ہدایت کی کہ عوامی نمائندوں کےاحتساب کیلئےجلد فیصلےاور ردعمل کی صلاحیت کو بہترکیاجائے،۔

اجلاس میں کراچی کی سیکیورٹی کی صورتحال پریفنگ دی گئی، ڈی جی رینجرز میجرجنرل محمد سعید اور سیکریٹری داخلہ سندھ نے بھی امن وامان پربریفنگ دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں پائیدارامن کیلئےمستقل کوششیں کرنے پراتفاق کیا گیا، اور ہائی پروفائل دہشت گردوں کے جیل سے فرار ہونے کا معاملہ بھی زیرغورآیا، اجلاس میں سندھ رینجرز،پولیس اور کراچی کور کی کارکردگی کوسراہا گیا۔

آرمی چیف نے تمام اسٹیک ہولڈرزکو مل کرمزید کام کرنےکی ضرورت پرزور دیا،قانون نافذ کرنےوالے اداروں کی بر وقت کارروائی کی صلاحیت کوسراہا، اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت سیف سٹی منصوبے پرکام تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -