تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

میٹھی چھری سے وار کرنے والے مطلبی لوگوں کو پہچانیں

دنیا میں تقریباً ہر دوسرا شخص خوش مزاجی اور اپنائیت سے ملتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ یا تو وہ فطرتاً واقعی اچھا انسان ہوتا ہے یا پھر اپنے فائدے کے لیے مخصوص لوگوں سے خوش خلقی کا مظاہر کرتا ہے۔

ایسے لوگ اپنے مطلب کے وقت آپ سے نہایت میٹھے لہجے میں بات کریں گے جبکہ مطلب نکل جانے کے بعد نہ صرف آپ کو بری طرح نظر انداز کردیں گے بلکہ آپ کو نقصان پہنچانے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیں: جھوٹے کو گھر تک پہنچانے کے آسان طریقے

تو آئیں پھر آج ایسے ہی اصلی اور نقلی مزاج رکھنے والے افراد کی چند خصوصیات پر نظر ڈالتے ہیں تاکہ آپ اپنے ارد گرد موجود میٹھی چھری سے وار کرنے والے افراد کو پہچان سکیں۔


عزت کرنا

فطرتاً اچھے افراد کسی کے عہدے، حیثیت یا عمر سے قطع نظر سب کی عزت کرتے ہیں۔

مطلبی افراد صرف ایسے لوگوں کی عزت کرتے ہیں جو طاقت ور اور دولت مند ہوں اور ان سے کوئی فائدہ حاصل کیا جاسکتا ہو۔


توجہ کے محتاج

پرخلوص لوگ دیگر افراد کی توجہ نہیں چاہتے۔

ظاہری طور پر اچھے بننے والے لیکن اندر سے برے افراد لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہنا چاہتے ہیں اور اس کے لیے وہ کچھ بھی کر گزرنے کو تیار رہتے ہیں۔


ڈینگیں ہانکنا

اچھے انسان کبھی بھی خود کو بڑھا چڑھا کر پیش نہیں کرتے۔

اس کے برعکس جھوٹے اور دوغلے لوگ ہر وقت نمود نمائش کے عادی ہوتے ہیں اور اپنی خود ساختہ دولت اور شہرت کے قصے سناتے رہتے ہیں۔


وعدے کرنا

سچے انسان وہی وعدے کرتے ہیں جنہیں وہ پورا کر سکیں اور پھر انہیں پورا کر کے دکھاتے ہیں۔

خود غرض افراد اپنے مطلب کے لیے وعدے تو کرلیتے ہیں لیکن جب دیکھتے کہ انہیں اس کام سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا تو وہ ان وعدوں کو ادھورا چھوڑ دیتے ہیں۔


تعریف کرنا

سچ بولنے والے افراد اکثر اچھی چیزوں اور افراد کی تعریف کرتے ہیں۔

فطرتاً برے لوگ ہر چیز پر تنقید کرنے کو اپنا بنیادی فرض سمجھتے ہیں۔


مدد کرنا

اچھے افراد عموماً ہر شخص کی مدد کرتے ہیں یا نہ کرسکیں تو نرمی سے معذرت کر لیتے ہیں۔

برے افراد صرف ان لوگوں کی مدد کرتے ہیں جن سے وہ جواب میں کوئی فائدہ حاصل کرسکتے ہوں۔

آپ کا شمار کن افراد میں ہوتا ہے؟


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -