20.6 C
Dublin
منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

نہال ہاشمی کا استعفیٰ واپس لینا ملی بھگت کا نتیجہ ہے، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نہال ہاشمی کا استعفیٰ واپس لینا ملی بھگت ہے۔

شیخ رشید احمد مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نہال ہاشمی کی جانب سے استعفیٰ واپس لینے پر ردعمل دے رہے تھے انہوں نے کہا کہ نہال ہاشمی جیسے لیڈر کونسلر منتخب نہیں ہوسکتے تو اپنے فیصلے خود کیسے کر سکتے ہیں؟

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ نہال ہاشمی کا دھمکی آمیز بیان دینا اور پھر سینیٹرشپ سے استعفیٰ دینا اور اب استعفیٰ واپس لے لینا پارٹی سربراہ کے ساتھ مل کر کھیلا گیا کھیل ہے۔


*نہال ہاشمی کی چیئرمین سینیٹ سے استعفیٰ قبول نہ کرنے کی درخواست


شیخ رشید احمد مسلم لیگ (ن) تصادم کی جانب جا رہی ہے جس کے لیے وہ حکومت اداروں کو بھی تباہ کرنے سے دریغ نہیں کرے گی چاہتی ہے اور یہ ایک بین الاقوامی ایجنڈا ہے جسے نواز شریف مکمل کر رہے ہیں۔

یاد  رہے چند روز قبل مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نہال ہاشمی کا جے آئی ٹی کو دھمکی آمیز بیان سامنے آیا تھا جس پر پارٹی قیادت نے نہال ہاشمی کی پارٹی رکنیت معطل کر کے سینیٹر شپ سے مستعفی ہونے کی ہدایت کی تھی جس پر عمل کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے اپنا استعفیٰ سینیٹ سیکریٹیریٹ میں جمع بھی کروادیا تھا۔

تاہم اب یہ اطلاعات آئی ہیں کہ نہال ہاشمی نے چیئرمین سینیٹ کو اپنا استعفیٰ منظور نہ کرنے اپیل کی ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ میرا کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے اس لیے سماعت مکمل ہونے تک استعفیٰ قبول نہیں کیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں