تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

امیردبئی کا اسکول کےبچوں کے لیے شاندار تحفہ

دبئی: امیر دبئی شیخ راشد المکتوم نےموسمِ گرما کی تعطیلات کے بعد اسکول آنےوالے بچوں کے درمیان اچانک پہنچ کر انہیں حیران کردیا‘ حکمران کو اپنے درمیان پا کر بچوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی کے امیرشیخ راشد المکتوم نے موسمِ گرما کی تعطیلات کے بعد پہلے دن اسکول آنے والے بچوں کے درمیان اچانک پہنچ کر بچوں کے ساتھ ساتھ اساتذہ کو بھی حیران کردیا۔

دبئی میڈیا آفس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرتصاویرشیئر کی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امیر دبئی شیخ راشد المکتوم اسکول میں بچوں کے ساتھ کس طرح گھل مل گئے ہیں۔

دبئی میڈیا آفس کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امیر دبئی شیخ راشد المکتوم کو اپنے درمیان دیکھ کر بچوں کے چہرے بھی خوشی سے کھل اٹھے۔

شیخ راشد المکتوم اسکول کے دورے کے دوران نہ صرف بچوں کی کارکردگی کا جائرہ لیتے ہوئے نظر آئےاس کے علاوہ انہوں نے بچوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی معائنہ کیا۔

واضح رہے کہ دو ماہ قبل امیر دبئی شیخ راشد المکتوم نے دوسرے رہنماؤں کے ہمراہ اچانک دبئی ایئرپورٹ آکر حیران کردیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

 

Comments

- Advertisement -