تازہ ترین

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

شرجیل میمن کی عبوری ضمانت میں توسیع

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے سابق صوبائی وزیر برائے اطلاعات شرجیل انعام میمن کی عبوری ضمانت میں 2 مئی تک توسیع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں شرجیل میمن کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے اور عبوری ضمانت سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے دونوں درخواستیں الگ کردیں۔

شرجیل میمن نے ای سی ایل سے متعلق درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنا انسانی بنیادی حقوق اور آئین کے آرٹیکل 19 کی خلاف ورزی گئی۔

درخواست میں کہا گیا کہ صوبائی وزیر علاج کے لیے ملک سے باہر گئے تاہم ان کا نام ای سی ایل میں شامل کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ الزامات کا سامنا کرنا چاہتے ہیں، فوری طور پر ان کا نام ای سی ایل سے خارج کیا جائے۔

نیب کا جواب داخل

دوسری جانب کیس سے متعلق نیب نے عدالت کے حکم پر اپنا جواب جمع کروا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملزم کے بیرون ملک جانے سے کیس متاثر ہوسکتا ہے لہٰذا ملزم کا نام ای سی ایل سے نہ نکالا جائے۔

ہائیکورٹ نے ایف آئی اے سے بھی جواب طلب کیا تھا تاہم ایف آئی نے جواب داخل نہیں کیا جس پر ہائیکورٹ نے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب جمع کروانے کا حکم دیا۔

عدالت نے ای سی ایل میں نام شامل کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت 2 مئی تک ملتوی کردی۔

صوبائی وزیر کی عبوری ضمانت سے متعلق درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ نے ان کی ضمانت میں بھی 2 مئی تک توسیع کردی۔

یاد رہے کہ سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کے خلاف پونے 6 ارب روپے کرپشن کا ریفرنس احتساب عدالت میں زیر التوا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں 30 مارچ کو شرجیل میمن کرپشن کیس کی سماعت ہوئی تھی جس میں ان کی جانب سے عبوری ضمانت کی درخواست کو منظور کرلیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: شرجیل میمن کی عبوری ضمانت منظور

شرجیل میمن نے اس سے قبل بیرون ملک سے 2 سال بعد واپسی پر اسلام آباد ہائی کورٹ سے بھی اسی مقدمے میں حفاظتی ضمانت حاصل کی تھی۔

عدالت نے شرجیل میمن کو 20 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا تھا جبکہ ان کی حفاظتی ضمانت 2 ہفتے کے لیے منظور کی گئی تھی جس میں اب توسیع کردی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -