تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

کرپشن کیس، ضمانت کی درخواست مسترد، شرجیل میمن11 ساتھیوں سمیت گرفتار

کراچی: محکمہ اطلاعات سندھ مں کرپشن کیس میں سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کو 11 ملزمان سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ اطلاعات سندھ میں 6 ارب روپے کی کرپشن کیس کی سماعت سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی ، سماعت کے دوران عدالت نے شرجیل میمن سمیت 11 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توثیق کی درخواست مسترد کردی۔

سندھ ہائیکورٹ نے شرجیل میمن و دیگر کی ضمانتیں منسوخ کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ نے انھیں گرفتار کرنے کا حکم دیدیا جس کے لیے پولیس، رینجرز اور نیب حکام پہلے ہی سے تیار تھے۔

سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن عدالت کا فیصلہ سننے کے بعد عدالت ہی میں موجود رہے اور اس دوران موبائل فون پر کسی سے مسلسل رابطے میں بھی رہے اور دیکھتے ہی دیکھتے کارکنان کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔

عدالتی فیصلے کے پانچ گھنٹے بعد احاطہ عدالت سے باہر آئے

سماعت کے کوئی پانچ گھنٹے بعد جیسے ہی سابق صوبائی وزیر احاطہ عدالت سے باہر آئے تو انہیں نیب حکام نے حراست میں لے لیا جن کی معاونت کے لیے رینجرز بھی موجود تھی اس موقع پر نے نعرے بازی بھی کی اور دھکم پیل ہوئی جس کے نتیجے میں شرجیل میمن کے گریبان کے بٹن ٹوٹ گئے۔

رینجرز کے حصار میں نیب دفتر منتقل 

ذرائع کے مطابق نیب حکام نے گرفتار سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کو رینجرز کے حصار میں نیب سندھ کے دفتر میں منتقل کردیا ہے جہاں ان سے اس مقدمے کے بارے میں مزید تحقیقات کی جائے گی اور کل احتساب عدالت میں پیش کر کے 14 دن کا ریمانڈ لیا جائے گا۔

شرجیل میمن پانچ گھنٹوں تک ضمانت کی کوششیں کرتے رہے 

اے آر وائی نیوز کے ڈپٹی بیورو چیف کاشف حسین نے بتایا کہ سابق صوبائی وزیر کے وکلاء نے انہیں نیب عدالت پہنچ کر کے ضمانت کروانے کا مشورہ دیا تاہم سخت سیکیورٹی کے باعث انہیں نیب عدالت جانے کا موقع مل نہیں سکا اور نیب عدالت کے اوقات کار ختم ہونے کے بعد ان کے پاس کوئی اور آپشن نہیں رہا تو وہ احاطہ عدالت سے باہر آگئے جہاں انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

شرجیل میمن گرفتار ہوتے ہی بیمار ہوگئے

نیب ترجمان نے دوران حراست شرجیل میمن کی طبیعت ناساز ہونے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں بتایا کہ سابق صوبائی وزیر صحت مند ہیں ڈاکٹرز کی دو رکنی ٹیم ان کے طبی معائنے کے لیے پی ایس او قانون کے تحت آتی ہے کیوں کہ پی ایس او کے تحت کی گئی گرفتاری کے بعد ملزم کا طبی معائنہ کرانا ضروری ہوتا ہے۔

جناح اسپتال کے وی آئی پی کمرے کی صفائی جاری 

دوسری جانب جناح اسپتال کے ایک وارڈ کے خصوصی کمرے کی صفائی کا عمل جاری ہے یہ وہی کمرہ ہے جہاں دہشت گردوں کے علاج میں معاونت کرنے کے الزام میں گرفتار انیس قائم خانی اور ڈاکٹر عاصم سمیت دیگر سیاسی رہنما اپنی گرفتاری کے دوران علاج کی غرض سے یہاں مقیم رہے ہیں۔

کل عدالت میں پیش کر کے 14 دن کا ریمانڈ لیا جائے گا 

قبل ازیں عدالتی فیصلہ آنے کے بعد ترجمان نیب کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم پر شرجیل میمن سمیت دیگر افراد کو گرفتار کیا جائے گا، عدالت کے فیصلے پر فوری عملدرآمد کیا جائے گا، کل شرجیل میمن کو پیش کر کے 14 دن کا ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

شرجیل میمن سمیت 12 افراد کرپشن کیس میں مطلوب تھے

یاد رہے کہ کہ شرجیل میمن پر محکمہ اطلاعات سندھ میں کرپشن کا الزام ہے چنانچہ مارچ 2017 میں  پیپلز پارٹی کے رہنما کو وطن واپس پہنچنے پر نیب نےاسلام آباد ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیا تھا تاہم ضمانتی دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد انہیں رہا کردیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ شرجیل میمن سندھ حکومت کے وزیراطلاعات اور وزیر بلدیات بھی رہے ہیں اور 12 دیگر افراد سمیت ان پر اربوں روپے کی کرپشن کے الزامات ہیں جس پر نیب نے شرجیل میمن کے خلاف کرپشن کا ریفرنس دائر کررکھا ہے اور ان کا نام بھی ای سی ایل میں شامل ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -