تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

شریف خاندان نے نیب میں طلبی کا تیسرا نوٹس بھی نظر انداز کردیا

لاہور: پہلے اور دوسرے نوٹس کے بعد نیب کا تیسرا نوٹس بھی بے کار گیا، شریف خاندان کا کوئی فرد آج بھی نیب میں پیش نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز نے یکے بعد دیگرے نیب کا تیسرا نوٹس بھی ہوا میں اڑا دیا اور آج بھی پیشی کے لیے حاضر نہ ہوئے۔

نیب نے آج شریف خاندان کو لندن فلیٹس اور عزیزیہ اسٹیل ملز کی تحقیقات کے لیے طلب کیا تھا۔

نیب اس سے قبل نواز شریف، ان کے بچوں حسین نواز، حسن نواز، مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو 3 بار تفتیش کے لیے طلب کر چکا ہے لیکن شریف خاندان کے کسی فرد نے حاضر ہونے کی زحمت گوارا نہ کی۔

شریف خاندان کی جانب سے نیب کو ایک نوٹس بھی بھیجا جا چکا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ابھی پاناما کیس پر نظر ثانی کی اپیل جاری ہے لہٰذا ان کے خاندان کا کوئی بھی فرد نیب میں پیش نہیں ہوسکتا۔

نیب نے واضح کیا ہے کہ اگر شریف خاندان پیش نہ ہوا تو سمجھا جائے گا کہ ان کے پاس دفاع میں کہنے کے لیے کچھ نہیں۔

اسحٰق ڈار بھی حاضر نہ ہوئے

دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار بھی نیب میں پیش نہیں ہوئے۔ انہیں بھی نیب کی جانب سے 3 نوٹسز جاری کیے جاچکے ہیں۔

نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو صبح 10 بجے پیش ہونے کا نوٹس دیا تھا مگر وہ نہیں آئے۔

پیشی کے وقت اسحٰق ڈار لاہور میں موجود تھے، انہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی رہائش گاہ پر ہونے والے اہم اجلاس میں شرکت کی جہاں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی موجود تھے۔

دوسری جانب نیب کی تحقیقاتی ٹیم اور ڈی جی نیب میجر شہزاد سلیم دن بھر ان کا انتظار کرتے رہے۔

قانونی ماہرین کے مطابق اسحٰق ڈار نیب کے تیسری بار بلانے پر بھی پیش نہ ہوئے تو عدالت انہیں گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے سکتی ہے۔


Comments

- Advertisement -