اشتہار

عالمی کرکٹرزکی آمدکھیل کےمیدان میں تازہ ہواکےجھونکے کی مانندہے،شہبازشریف 

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عالمی کرکٹرزکی آمدکھیل کےمیدان میں تازہ ہواکےجھونکےکی مانند ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں انٹرنیشل کرکٹ کی بحالی کا دن آگیا، پاکستان اور ورلڈالیون کا ٹاکرا آج ہونے جا رہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کھیلوں کی راہ ہموار ہوگی، اقوام عالم کو پاکستان کے ایک پرامن ملک ہونے کا پیغام جائے گا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عالمی کرکٹرزکی آمدکھیل کےمیدان میں تازہ ہواکےجھونکےکی مانند ہے، انٹرنیشنل کرکٹرزپاکستان سےاچھی یادیں لے کر جائیں گے۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ پنجاب نے سیکیورٹی کے حوالے سے کہا کہ شائقین کرکٹ کیلئے سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں، کرکٹ سے محبت کرنیوالے بہترین ماحول میں لطف اندوز ہونگے۔


مزید پڑھیں :  ورلڈ الیون کولاہورآمد پرخوش آمدید کہتےہیں‘ شہبازشریف


انھوں نے مزید کہا کہ زندہ دلان لاہور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ورلڈ الیون کی ٹیم کو لاہور آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا تھا کہ بین الاقوامی کرکٹرزکی آمد پوری قوم کےلیے خوشی کا باعث ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹرزکی آمد سے کرکٹ کی بحالی میں مدد ملے گی جبکہ تین میچز کی سیریز سے شائقین کواچھا کھیل دیکھنےکو ملے گا۔

واضح رہے کہ ورلڈ الیون اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا13 ستمبر اور تیسرا 15 ستمبر کو ہوگا، پاکستانی وقت کے مطابق میچز رات 8 بجے شروع ہوں گے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں