تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

افغان فوج کے اہلکار کی فائرنگ‘ 7 امریکی فوجی زخمی

کابل : افغانستان میں امریکی حکام کے مطابق افغان فوجی کے حملے میں سات امریکی فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق امریکی فوج کی کمانڈ کے ترجمان کے مطابق شمالی صوبہ بلخ میں واقع فوجی اڈے کے اندر ہونے والے حملے میں زخمی امریکی فوجیوں کو وہاں سے منتقل کر دیا گیا ہے۔

افغان حکام کے مطابق افغان فوجی نے مزار شریف کے فوجی بیس کے اندر امریکی فوجیوں پر فائرنگ کی۔

امریکی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے متعدد امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں جبکہ جوابی فائرنگ میں افغان فوجی کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل افغان فوج کے ایک کمانڈو نے فائرنگ کر کے امریکی فوج کی سپیشل سروسز کے تین اہلکاروں کو ہلاک کر دیا تھا۔


افغانستان میں فوجی ہیڈکوارٹر پرحملہ‘140فوجی ہلاک


واضح رہےکہ اس سے قبل طالبان نے اپریل میں مزار شریف میں فوجی اڈے پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی جس میں 140افغان فوجی مارے گئے تھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

Comments

- Advertisement -